مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 142 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 142

142 ہے اور نہ یہ مناسب تھا نیز حضرت مریم کے متعلق قرآن میں جو تعریفی الفاظ آئے ہیں وہ یہودیوں کے بہتانات کی تردید کی غرض سے ہیں جیسا کہ قرآن مجید میں ہے:۔وَقَوْلِهِمْ عَلَى مَرْيَمُ بُهْتَانًا عَظِيمًا (النساء: ۱۵۷) کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ مطہرہ پر بھی کوئی الزام لگا ؟ تا اس سے بریت کی ضرورت ہوتی۔دلیل نمبر ۳ مسیح کی پیدائش کے وقت خارق عادت امور وقوع میں آئے مثلا نخل خشک ہرا بھرا ہو کر پھل لایا۔چشمہ جاری ہو گیا۔مریم کی تسکین کے لئے فرشتے نازل ہوئے۔الجواب: مسیح کی پیدائش کے وقت کسی خارق العادت امر کے وقوع کا قرآن مجید میں ذکر نہیں۔قرآن مجید میں کہیں نہیں لکھا کہ مخل خشک ہرا بھرا ہو گیا بلکہ قرآن مجید سے تو ثابت ہے کہ وہ کھجور کا درخت پہلے ہی ہرا بھرا تھا۔چشمہ کا جاری ہونا کوئی خارق عادت امر نہیں ہے۔ہزاروں چشمے دنیا میں جاری ہوتے ہیں۔خارق عادت کے معنی تو یہ ہیں کہ ایسا واقعہ ظہور میں آئے جو کبھی دیکھا نہ گیا ہوگا نیز حضرت اسمعیل علیہ السلام کی والدہ یعنی ہاجرہ زوجہ ابراہیم علیہ السلام کی سخت گھبراہٹ کے وقت چشمہ زمزم جاری ہوا جس کا ذکر (بخاری کتاب الانبیاء باب يَرْقُونَ النَّسَلَانِ فِي الْمَشْى جلد ۲ صفر ۱۲۰ مصری ) میں ہے اور حقیقت یہ ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا حضرت اسمعیل علیہ السلام اور حضرت ہاجرہ کو عرب میں چھوڑ جانا یہ سب آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا ہی پیش خیمہ تھا نیز قرآن مجید کی آیت فَاجَاءَهَا الْمُخَاص إلى جِذْعِ النَّخْلَةِ قَالَتْ بِلَيْتَنِي مِتُ قَبْلَ هَذَا وَ كُنْتُ نَسْيَا مَنْسِيًّا (مریم: ۲۴) یعنی حضرت مریم کو دردزہ کھجور کے تنا کے پاس لے گئی اور حضرت مریم نے شدت درد سے چلا کر کہا کہ اے کاش! میں اس سے پہلے ہی مر چکی ہوتی اور دنیا سے بے نام ہو چکی ہوتی۔صاف طور پر بتلا رہا ہے کہ حضرت مسیح کی ولادت کے وقت کوئی خارق عادت امر واقع نہیں ہوا۔خارق عادت امر تو جب ہوتا اگر حضرت مریم کو اس تکلیف اور شدت سے دردوکرب نہ ہوتا۔نیز ایک بچہ جننے والی عورت کو تھری إِلَيْكِ بِجِذْعِ النَّخْلَةِ (مریم: ۲۶) کہنا کہ خود کھجور کا تنا ہلا اور جو کھجوریں نیچے گریں ان کو کھالے، جہاں اس کی قابل رحم حالت کا نقشہ کھینچ دیتا ہے وہاں اس بات کی مزید تائید بھی کرتا ہے کہ کوئی خارق عادت امر اس موقع پر ظہور میں نہیں آیا۔بھلا جو فرشتہ تسکین دینے آیا تھا وہ کھجور کے درخت سے کھجوریں اتار کر بھی دے سکتا تھا۔پس حضرت مریم کو زچگی کی حالت