مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 64 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 64

64 بتلاؤ کہ وہ کن اعمال کے بدلہ میں تھیں۔۲۵۔انسان کے رہنے کے لئے جو زمین ہے وہ بھی اس کی پیدائش سے پہلے ہوگی تو پھر وہ کس عمل کے بدلے مانی جائے گی ؟ ۲۶۔اللہ تعالیٰ نے جب روح وماہ کو مرکب کر کے مخلوق پیدا کی تو کیا اس وقت انسان بنایا گیا تھا یا کچھ اور؟ اگر انسان بنایا گیا تھا تو وہ کس عمل کے بدلے میں؟ اگر کوئی اور مخلوق بنایا گیا تھا تو پھر اس کا انسان بننا ایک موہوم بات ہے کیونکہ اُن میں اعلیٰ کی طرف ترقی کا مادہ نہیں۔۲۷۔تناسخ کو مان کر قبول کرنا پڑے گا کہ میوہ جات وغیرہ سب گناہوں کے بدلے میں ہیں تو پھر ان کے کھانے کے متعلق آریہ صاحبان کو خود غور کرنی چاہیے اور نیز اگر کبھی ہند میں کوئی ایسا رشی آجاوے یا تمام ہندو ہی ہندو ہوں تو پھر کیا میوے نہیں پائے جائیں گے؟ یا نہ پائے گئے تھے۔۲۸۔اگر تناسخ کو صحیح مانا جائے تو گویا ماننا پڑے گا کہ اللہ تعالیٰ پلیدی اور خباثت کو پسند کرتا ہے۔نعوذ باللہ کیونکہ تاریخ کے رو سے ممکن ہے کہ ایک آدمی اسی سے شادی کرے جو پچھلی جون میں اس کی والدہ رہ چکی ہے۔وغیرہ وغیرہ۔آریہ جواب دیتے ہیں کہ رشتہ جسم سے ہوتا ہے۔جون بدلنے سے رشتہ نہیں رہتا۔اس پر اعتراض یہ پڑتا ہے کہ سات سال کے بعد یہاں جسم بدل جاتا ہے۔کیا رشتے سات سال کے بعد نہیں رہتے۔پھر اگر آریہ جواب دیں کہ نکاح کر لیں گے تو اس پر یہ اعتراض پڑتا ہے کہ نکاح تو کر لیا ماں کو ماں کیسے بنائیں گے؟ ۲۹۔اگر تناسخ کو درست مانا جائے تو پھر انسان سوشل تعلقات قائم نہیں کر سکتا کیونکہ امکان ہے کہ جو اس کا گھوڑا تھا وہ اس کا باپ ہو اور کسی صورت میں نہ اس کو مار سکتا ہے نہ اس پر سواری وغیرہ کر سکتا ہے۔۳۰۔تناسخ کو ماننے سے اللہ تعالیٰ سے ہرگز ہرگز محبت نہیں ہوسکتی کیونکہ انسان کو یقین ہوگا کہ وہ مجھ پر تو کچھ احسان نہیں کرے گا۔۳۱۔اگر تناسخ مانا جائے تو پھر ایک دفعہ گناہ کرنے کے بعد تو بہ کا موقع نہ ملے گا اور وہ گناہ میں زیادہ بڑھتا جائے گا کیونکہ جب انسان مایوس ہو جائے تو پھر گناہ میں ترقی کرتا ہے۔۳۲۔پھر دعا کرنا فضول ہوگا۔حالانکہ یہ خلاف واقعہ ہے۔