مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 65 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 65

65 ۳۳۔ایک ہی گناہ سے گھوڑا پیدا ہوتا ہے تو پھر چاہیے تھا کہ تمام گھوڑے ایک قسم اور قدوقامت کے ہوں حالانکہ عربی گھوڑے اور پنجابی گھوڑے میں فرق بین ہے۔پس بتایا جاوے کہ یہ اختلاف کن اعمال کا نتیجہ ہیں۔اگر یہ اعمال کا نتیجہ نہیں تو پھر انسان کا اختلاف کیونکر اعمال کا نتیجہ ہو گیا۔اسی طرح دیگر حیوانات کے متعلق قیاس کرلو۔۳۴۔طبقہ نباتات میں بھی باوجود ایک گناہ کے اختلاف ہے، جیسے کابلی چنے اور پنجابی چنے اور پھر دیگر نباتات میں اسی طرح ہے۔اگر یہ اختلاف کسی عمل کا نتیجہ نہیں اور فی الواقعہ بھی نہیں کیونکہ چنا وغیرہ بننا مطلقاً ایک گناہ سے ہوتا ہے تو پھر انسان کا اختلاف کیونکر اعمال کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔پس ایشور اور روح اور حیوانات نباتات کا اختلاف جب کسی عمل کا نتیجہ نہیں تو کیونکر تسلیم کر لیا جاوے کہ انسان کا اختلاف اس کے اعمال کا نتیجہ ہے۔۳۵۔مندرجہ ذیل اشیاء مدار زندگی ہیں :۔(۱) ہوا (۲) پانی (۳) سورج (۴) زمین (۵) کھانا وغیرہ اب ہر ایک چیز کا پیدائش سے پہلے ہونا ضروری ہے کیونکہ در میں صورت زندگی محال ہے جب باقی اشیاء جو مدار زندگی ہیں بغیر اعمال کے ہیں تو پھر کھانا بھی بغیر عمل کے ہوا۔اور جب زندگی نہ ہوگی تو کھانا کیسے پیدا ہوسکتا ہے۔جبکہ اس نے کوئی عمل نہیں کیا اور پھر جب تک عمل کرتا ہوگا تو کیا کھا تا ہوگا ؟ ۳۶۔اگر کسی وقت سارے لوگ نیک ہو جائیں اور بدعملیاں ترک کر دیں تو پھر کیا آرام ہو۔کیونکہ سب آرائش کے اسباب تو بد عملیوں سے پیدا ہوتے ہیں اور جب بدعملیاں پیدا نہ ہوں تو آرام مشکل ہے۔معلوم ہوا کہ مدعیان تناسخ یہ نہیں چاہتے کہ تمام دنیا نیک ہو جائے۔لطیفہ:۔پھر ہم گھوڑے وغیرہ کی جگہ زیادہ آرام کی سواری مثلاً موٹر وغیرہ بنالیں گے۔سکتا ہے۔احمدی:۔گھوڑے کی جگہ تو موٹر بنالی لیکن عورت کی جگہ کیا بنالیں گے۔۳۷۔اگر چکر ا وا گون سزا ہے تو کیوں جرم نہیں بتایا جاتا۔تا کہ اس سے بچ سکیں۔۳۸۔اگر چکر اواگون کا سزا ہے تو پھر جب گدھا اس کو محسوس نہ کرے یا ہم تم محسوس نہ کریں تو پھر یہ سزا کیسی؟ ۳۹۔جب پرمیشور نے مثلاً کسی کو بکری کے قالب میں جانے کی تکلیف دی تو پھر ہم اس بکری کو ذبح کر کے اس سزا سے نکال سکتے ہیں۔تو یہ پرمیشور نے سزا کیسی دی۔دوسرے پھر گوشت خوری تو