فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 268 of 329

فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق) — Page 268

ملفوظات 268 ملفوظات فلسطین سے کشمیر تک ہفتہ مختتمہ 10 جولائی 1899 ایک دینی خوشخبری پر بے پایاں مسرت: اس ہفتہ میں جو سب سے عجیب اور دلچسپ جو بات واقع ہوئی اور جس نے ہمارے ایمانوں کو بڑی قوت بخشی وہ ایک چٹھی کا حضرت کے نام آنا تھا۔اس میں پختہ ثبوت اور تفصیل سے لکھا تھا کہ جلال آباد ( علاقہ کا بل ) کے علاقہ میں یوز آسف نبی کا چبوترہ موجود ہے اور وہاں مشہور ہے کہ دو ہزار برس ہوئے کہ یہ نبی شام سے یہاں آیا تھا اور سر کار کابل کی طرف سے کچھ جاگیر بھی اس چبوترے کے نام ہے۔زیادہ تفصیل کا محل نہیں۔اس خط سے حضرت اقدس اس قدر خوش ہوئے کہ فرمایا: اللہ تعالی گواہ اور علیم ہے کہ اگر کوئی مجھے کروڑوں روپے لا دیتا تو میں کبھی اتنا خوش نہ ہوتا جیسا اس خط نے مجھے خوشی بخشی ہے۔“ ( ملفوظات جلد اول صفحه (203)