فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 264 of 329

فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق) — Page 264

مکتوبات احمد 264 (9 نومبر 1899ء) فلسطین سے کشمیر تک مجی عزیزی اخویم نواب محمد علی خاں صاحب سلمہ اللہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ پانچ سورو پیر کا نوٹ اور باقی روپیہ یعنی پچھتر روپے پہنچ گئے۔جزاکم اللہ خیر الجزاء۔دو آدمی جو نصیبین میں برفاقت مرزا خدا بخش صاحب بھیجے جائیں گے۔ان کے لئے پانچ سو روپیہ کی ضرورت ہوگی۔لہذا تحریر آں محبت اطلاع دی گئی ہے کہ پانچ سورو پید ان کی روانگی کے لئے چاہیئے۔مجھے یقین ہے کہ نومبر ۱۸۹۹ء تک آں محب تشریف لائیں گے۔باقی سب خیریت ہے۔والسلام ۹ نومبر ۱۸۹۹ء خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان نوٹ :۔اس خط میں نواب صاحب کے آنے کی جو تاریخ لکھی ہے۔وہ صاف پڑھی نہیں گئی۔غالباً آخر نومبر کی کوئی تاریخ ہوگی۔نصیبین کا مشن بعد میں بعض مشکلات کی وجہ سے بھیجا نہ جاسکا۔گواس مقصد کو اللہ تعالیٰ نے پورا کر دیا۔مکتوب نمبر 48، مکتوبات احمد جلد دوم صفحه 252) مکتوبات بنام حاجی سیٹھ اللہ رکھا عبد الرحمن مدراسی صاحب (11 جون 1899ء) مخدومی مکر می اخویم سیٹھ صاحب سلمہ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔عنایت نامہ پہنچا۔میں باوجود علالت طبع کے اور باوجود ایسی حالتوں کے کہ میں نے خیال کیا کہ شاید زندگی میں سے چند دم باقی ہیں، آپ کو دعا کرنے میں فراموش نہیں کیا بلکہ انہیں حالات میں نہایت درد دل سے دعا کی ہے اور اب تک میرے جوش میں کمی نہیں ہے۔میں نہیں جانتا کہ اس خط کے پہنچنے تک کتنی دفعہ مجھ کو دعا کا موقع ملے گا۔میں ہرگز