فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 262 of 329

فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق) — Page 262

مکتوبات احمد 262 فلسطین سے کشمیر تک مكتوبات احمد مکتوبات بنام نواب محمد علی خان صاحب آف مالیر کوٹلہ ( 21 جولائی 1898ء) بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مجی اخویم نواب صاحب سلمہ تعالی ، السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ معہ مبلغ دوسو روپیہ مجھ کو ملا۔اللہ تعالیٰ آپ کو ہر ایک مرض اور غم سے نجات بخشے۔آمین ثم آمین۔خط میں سو روپیہ لکھا ہوا تھا اور حامل خط نے دوسو روپیہ دیا۔اس کا کچھ سبب معلوم نہ ہوا۔میں عنقریب دوائی طاعون آپ کی خدمت میں مع مرہم عیسی روانہ کرتا ہوں اور جس طور سے یہ دوائی استعمال ہو گی۔آج اس کا اشتہار چھاپنے کی تجویز ہے۔امید ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ اشتہار ہمراہ بھیج دوں گا۔بہتر ہے کہ یہ دوا ابھی سے آپ والسلام خاکسار شروع کر دیں۔۲۱ جولائی ۱۸۹۸ء مرزا غلام احمد عفی عنہ ( مکتوب نمبر 29 ، مکتوبات احمد جلد دوم صفحہ 227)