فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 253 of 329

فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق) — Page 253

مجموعہ اشتہارات 253 فلسطین سے کشمیر تک مجموعه اشتهارات دوائے طاعون (23 جولائی 1898ء) ہم پہلے لکھ چکے ہیں کہ ایک دوا علاج طاعون کے لئے بصرف مبلغ دو ہزار پانسور و پیہ طیار ہوئی ہے۔اور ساتھ اس کے ظاہر بدن پر مالش کرنے کے لئے مرہم عیسی بھی بنائی گئی ہے یعنی وہ مرہم جو حضرت عیسی علیہ السّلام کی اُن چوٹوں کے لئے بنائی گئی تھی جبکہ نا اہل یہودیوں نے آپ کو صلیب پر کھینچا تھا۔یہی مبارک مرہم چالیس دن برابر جناب مسیح علیہ السلام کے صلیبی زخموں پر لگتی رہی اور اسی سے خدا تعالیٰ نے آپ کو شفا بخشی گویا دوبارہ زندگی ہوئی۔یہ مرہم طاعون کے لئے بھی نہایت درجہ مفید ہے بلکہ طاعون کی تمام قسموں کے لئے فائدہ مند ہے۔مناسب ہے کہ جب نعوذ باللہ بیماری طاعون نمودار ہو تو فی الفوراس مرہم کو لگا نا شروع کر دیں کہ یہ مادہ بھی کی مدافعت کرتی ہے اور پھنسی یا پھوڑے کو طیار کر کے ایسے طور سے پھوڑ دیتی ہے کہ اس کی سمیت دل کی طرف رجوع نہیں کرتی اور نہ بدن میں پھیلتی ہے۔( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه 225)