فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 252 of 329

فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق) — Page 252

ریویو آف ریلیجنز 252 فلسطین سے کشمیر تک نجات جو یقین اور قوت ایمان اور پورے عرفان سے ملتی ہے وہ تمہیں دی جائے گی اور یقیناً سمجھو کہ یسوع ابن مریم کے خون پر تمہارا بھروسہ غلط ہے اگر وہ ایک دفعہ نہیں ہزار دفعہ بھی صلیب پر چڑھایا جاتا تب بھی وہ تمہیں نجات نہ دے سکتا۔نجات ایمان اور محبت اور یقین سے پیدا ہوتی ہے نہ کسی کے خون سے۔دیکھو زمانہ تمہیں بتلا رہا ہے کہ یہ تمام خیالات جھوٹے تھے۔پس قبل اس کے جو تم خدا کی طرف بلائے جاؤ ان خیالات سے تو بہ کرو مجھے خدا نے اس گواہی کے لئے اس زمانہ میں کھڑا کیا ہے کہ سب دین بگڑ گئے اور باطل کا رنگ پکڑ لیا مگر اسلام اگر میری گواہی پر خدا کی مہر نہیں تو میں سچا نہیں لیکن اگر میری گواہی پر خدا کی مہر ہے تو تم سچ کو رد کر کے قابل مواخذہ نہ بنو۔ایک عاجز انسان مریم کا بیٹا ہر گز خدا نہیں۔مجھے وہ روح دی گئی ہے جس کے مقابل پر کسی کو تاب مقابلہ نہیں اگر تم میں کوئی اس لائق نہیں کہ روح سے علم پا کر اس روح القدس کا مقابلہ کرے جو مجھے عطا کیا گیا ہے تو تمہاری خاموشی تمہیں ملزم کرے گی۔والسلام علیٰ من اتبع الهدى۔(عیسائی مذہب پر ایک خاص ریویو از حضرت مسیح موعود۔ریویو آف ریلیجنز بابت ماہ تمبر 1903 جلد 2 نمبر 9 صفحہ 331 تا 343)