اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 403
#403 چندہ میں جس سے اس ملک میں زنانہ سکول جاری کیا جائے گا ہر ایک عورت ضرور حصہ لے اور یہ سمجھ کر حصہ لے کہ اس چندہ سے جو سکول بنے گا اُس کے ذریعہ سے ایسی جاہل عورتیں دین کی تعلیم حاصل کریں گی جو رسول کریم اللہ کے نام سے بھی واقف نہیں تھیں۔ایک اور بات بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال قادیان میں زنانہ بورڈنگ کے قیام کے لئے کوشش شروع کر دی جائے۔باہر کے لوگ ہمیشہ یہ شکایت کیا کرتے تھے کہ قادیان میں زنانہ بورڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے ہماری لڑکیاں اعلیٰ دینی تعلیم حاصل نہیں کر سکتیں۔اب میں اعلان کرتا ہوں کہ اس سال انشاء اللہ یہ کام شروع ہو جائے گا۔میں یہ نہیں کہ سکتا کہ بورڈنگ کی عمارت بھی بن جائے گی کیونکہ جنگ کی وجہ سے عمارت بنانے میں بہت مشکلات ہیں۔بہر حال اس سال بورڈنگ شروع کر دیا جائے گا۔اللہ تعالے تمھیں زیادہ سے زیادہ تو فیق دے کہ تم دینی تعلیم حاصل کرو اور سلسلہ کے لئے ایسا مفید وجود بنو کہ جب تک تم دنیا میں رہو تو دنیا تم سے علم سیکھے اور فائدہ اٹھائے اور جب تم خدا کے پاس جاؤ تو خدا تعالیٰ کے فضلوں کی وارث بنو اور دنیا تمھاری نیکیوں کی وجہ سے تمھارے لئے دعائیں کرتی رہے۔آپ میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالے تمھارے اندر تیچی محبت اپنی پیدا کرے اور سچی محبت رسول کریم کی پیدا کرے اور نچی محبت قرآن کریم اور دین اسلام کی پیدا کرے اور سچی محبت بنی نوع انسان کی پیدا کرے اور تم دنیا میں ایسا بہترین وجود بنو کہ دنیا میں تمھاری مثال نہ ہو اور جب تم اس دنیا سے جاؤ تو خدا تعالے بھی تم سے خوش ہو، خدا تعالے کا رسول بھی تم سے خوش ہو گھر والے بھی تم سے خوش ہوں، محلہ والے بھی تم سے خوش ہوں اور دنیا بھی تم سے خوش ہو۔تم میں سے کئی مائیں ہیں اور کئی مائیں بننے والی ہیں اور جیسا کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ جنت ماؤں کے قدموں کے نیچے ہے خدا کرے تم حقیقی مائیں بنواور تمھارے ذریعہ سے اس دنیا میں ہماری قوم میں جنت پیدا ہو اور جب تم اس سے جدا ہو کر اگلے جہان میں جاؤ تو خدا تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں تم پر نازل ہوں اور تم خدا کی جنت حاصل کرنے والی بنو۔آمین۔