اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 402 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 402

402 اور جس نیت کے ساتھ وہ دی گئی ہے۔اس کے علاوہ میں ایک اور بات کہنا چاہتا ہوں کہ ہماری گولڈ کوسٹ کی جماعت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہاں ایک زنانہ سکول بھی جاری کیا جائے جس کے لئے وہاں کے ایک احمدی نے پندرہ ہزار روپیہ کی زمین دیدی ہے۔اور اب وہاں کی لجنہ نے فیصلہ کیا ہے کہ عورتیں چندہ جمع کر کے وہاں سکول بنائیں مجھے وہاں سے چٹھی آئی ہے جس میں اُنہوں نے لکھا ہے کہ ہندوستان کی احمدی بہنوں سے کہیں کہ وہ بھی اس کام میں ہماری مدد کریں۔چنانچہ میں نے اس کے متعلق لجنہ اماء اللہ مرکزیہ سے بات کی ہے اور انہوں نے چار ہزار روپیہ بھجوانے کا وعدہ کیا ہے۔اس چار ہزار میں سے پندرہ سو کا وعدہ تو دہلی کی لجنہ اماءاللہ نے چودھری سرمحمد ظفر اللہ خان صاحب کی معرفت کیا ہے اور باقی رقم لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے مختلف لجناؤں پر ڈال دی ہے جس کی اطلاع ہر ایک لجنہ کے پاس پہنچ جائیگی بہت تھوڑی تھوڑی رقم بنات کے ذمہ ڈالی گئی ہے حتی کہ بعض کے ذمہ تو صرف چار چار پانچ پانچ روپے ڈالے گئے ہیں۔میں امید کرتا ہوں کہ جب اس کی اطلاع ہر ایک لجنہ کے پاس پہنچے گی تو اس چندہ میں بھی ضرور حصہ لیں گی۔گویا چار ہزار روپیہ کی رقم اتنی تھوڑی ہے کہ میں اگر چاہتا تو قادیان سے ہی بھیجوائی جاسکتی تھی۔لیکن میں چاہتا ہوں کہ ساری جماعت کے اندر قربانی کی روح اور بیداری پیدا کیجائے۔اور اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہر ایک فرد کو دین کے کاموں میں شامل کیا جائے۔اس لئے میں نے یہ رقم جماعت کی مستورات پر پھیلا دی ہے۔ہر لجنہ کو اسکی اطلاع پہنچ جائے گی۔جب ان کو یہ اطلاع ملے تو ہر ایک عورت اس میں شامل ہوتا کہ وہ ثواب سے محروم نہ رہے۔گولڈ کوسٹ مغربی افریقہ کے اس علاقہ میں ہے جہاں ایسے لوگ بھی رہتے ہیں جو نگے پھرتے ہیں اور کچی چیزیں کھاتے ہیں اور درختوں کے نیچے رہتے ہیں۔وہاں ہمارے مبلغ خدا تعالیٰ کے فضل سے ایسا عظیم الشان کام کر رہے ہیں کہ مردوں اور عورتوں کے لئے سکول اور بورڈنگ جاری ہیں جس میں وہ لوگ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ننگے پھرنے والے کپڑے پہن رہے ہیں۔درختوں کے نیچے رہنے والے مکان بتا رہے ہیں اور بشی قرآن مجید اور نمازیں پڑھتے ہیں اور اس طرح وہاں اسلام ترقی کر رہا ہے اور رسول کریم کا جھنڈا وہاں گاڑا جارہا ہے اور ہمارے مبلغوں کے سامنے عیسائی مبلغ بھاگ رہے ہیں۔پس اس صلى الله