اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 373
373 اصولی ہدایات تم کو دوں۔ایک ہفتہ کے اندراندرا اپنے آپکو منظم کر لو اور ہر احمدی عورت کو لجنہ میں شامل کرو اور پھر جمع ہو کر اپنے لئے کام متعین کرو۔بہت سی عور تیں صحیح پر دو نہیں کرتیں۔غیر احمد ہوں ، بد معاشوں کے اڈے یہاں بن چکے ہیں جن کی وجہ سے بہت بدنامی ہورہی ہے۔ایسی آوارہ عورتوں کا جس گھر میں جانا ہوگا وہ ایک غیر مرد کے آنے کے برابر ہے۔پھر عورت کا اپنے مرد کے بغیر سفر پر جانا خلاف شریعت ہے مگر مجھے معلوم ہوا ہے کہ بعض عورتیں بغیر اپنے مرد کے بٹالہ یا امرتسر کا سفر کرتی ہیں۔پھر سینمادیکھنے سے ہم نے روکا ہوا ہے مگر محلوں کے لڑکے بعض ریلوے گارڈوں سے دوستانہ کر کے بغیر ٹکٹ سفر کرتے ہیں اور بٹالہ جا کر سینما دیکھتے ہیں۔آخر سینما والے انہیں مفت کیوں تماشہ دکھاتے ہیں۔ظاہر ہے کہ اُن سے اُن کے دوستانہ ہوتے ہیں اور ہر دوستانہ جو جُرم میں مد ہوتا ہے خود بھی ایک جرم ہے۔اگر اُن کی مائیں اُن کی نگرانی کریں تو وہ کبھی نہ جاسکیں۔پھر قادیان میں بیسیوں ریڈ یو لگے ہوئے ہیں اور گانے سُنے جاتے ہیں۔ریڈ یو خبروں کے لئے علمی و ادبی مضامین کے لئے ہیں۔اگر اس دن کے بعد کوئی رپورٹ میرے پاس آئی کہ کسی نے گا نائنا ہے خواہ تم کہو کہ نعت سنی ہے تو اس کا مقاطعہ کر دیا جائے گا۔علمی وادبی تقاریر اور خبروں کے ملنے کے لئے ریڈ یو مفید ہے یا کوئی ادبی مضمون یا ڈرامہ جس میں گانا نہ ہو۔باقی قوالی نعت وغیرہ سب نا جائز ہے۔بچہ بھی آ آکرتا ہے اور ننگا پھرتا ہے۔قوالی گانے والے بھی آ آ کر تے ہیں۔اگر گانے والے آ آکریں تو تم شوق سے سنو اور اگر وہ نگے آ کھڑے ہوں تو تم اُن سے دُور بھاگتی ہو۔تو گانے میں وہی حرکت جو بچے کرتے ہیں وہی گانے والے بھی کرتے ہیں۔یہ ساری باتیں گندی ذہنیت کو ظاہر کرتی ہیں اور وقار کو تباہ کرنے والی ہیں۔یہ لجنہ کا فرض ہے کہ وہ ان کی اصلاح کرے۔مجھے جو سیا الہام ہوا ہے کہ اگر تم پچاس فی صد عورتوں کی اصلاح کر لو تو اسلام کو ترقی حاصل ہو جائے گی۔پچاس فی صد سے یہی مراد ہے کہ پچاس فی صد کی اصلاح بھی بہت بڑی بات ہے۔تم میں اور غیر احمدی عورتوں میں اس کے سوا کیا فرق ہے کہ تم اپنے پیسے چندے میں دے دیتی ہو اور وہ