اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 18
18 جب آپ پر ایمان لائی تو دین کی بڑی خدمت کرتی رہی اور کئی جنگوں میں شامل ہوئی۔چنانچہ حضرت عمر کے وقت جب مسلمانوں کا عیسائیوں کے ایک کثیر التعداد شکر سے مقابلہ ہوا جس میں ایک مسلمان کے مقابلہ میں کو دو عیسائی تھے تو مسلمانوں کے قدم اکھڑ گئے اُس وقت ہندہ نے اپنی ساتھی عورتوں کو کہا یہ مرد ہو کر دشمن کے مقابلہ سے ہٹ رہے ہیں آؤ ہم عورتیں ہو کر انہیں سبق دیں۔یہ کہ کر انہوں نے خیمہ کی چومیں نکال لیں اور صف باندھ کر کھڑی ہو گئیں اور مسلمانوں کے گھوڑوں کو سوئے مار مار کر واپس لوٹا دیا۔اُس وقت ہندہ نے اپنے خاوند کو کہا کیا تمہیں شرم نہیں آتی کفر کے زمانہ میں تو اسلام کا بڑے زور وشور سے مقابلہ کرتا رہا ہے اور آب پیٹھ دکھاتا ہے۔تو عورتوں نے ایسے بہادری کے کام کئے ہیں۔عورتوں کا ہم امور میں مشورہ دینا پھر رسول کریم صل اللہ علیہ وسلم کی عادت تھی اور احادیث سے ثابت ہے کہ آپ بڑے بڑے اہم امور میں اپنی بیویوں سے مشورہ لیتے تھے۔چنانچہ جب آپ حج کو گئے ہیں اور کفار نے مکہ جانے سے روک دیا تو آپ نے مسلمانوں کو فرمایا کہ احرام کھول دیں لیکن انہوں نے نہ کھولے تو آپ بیویوں کے پاس گئے اور جا کر بات بتائی۔انہوں نے کہا آپ خاموش ہو کر جائیں اور قربانی کر کے اپنا احرام کھول دیں یہ دیکھ کر سب ایسا ہی کریں گے۔آپ نے ایسا ہی کیا اور سب مسلمانوں نے احرام کھول دیئے۔تو ہمیشہ عورتیں بڑی بڑی خدمتیں کرتیں اور امور مہمہ میں مشورے دیتی رہی ہیں۔پس آجکل کی عورتوں کا یہ غلط خیال ہے کہ ہم کچھ نہیں کرسکتیں حالانکہ وہ بہت کچھ کر سکتی ہیں اور جس طرح مردوں کے لئے دوسروں کو دین سکھانا ضروری ہے اسی طرح عورتوں کے لئے ضروری ہے۔عورتیں کیا کرتی رہی ہیں رسول کریم ﷺ کی بیویاں مسائل میں غلطی کرنے پر مردوں کو ڈانٹ دیتی تھیں اور حضرت عائشہ قرآن کا درس دیا کرتی تھیں جسے مرد بھی سُنا کرے تھے۔پھر بعض عورتیں ایسی بھی گزری ہیں جو درمیان میں پردہ لٹکا کر مردوں کو پڑھاتی رہیں مگر آج یہ مصیبت ہے کہ عورتیں خود ان پڑھ ہیں اور اُن کا خیال ہے کہ ہم کیا کر سکتی ہیں۔کچھ بھی نہیں۔حالانکہ یہ خیال بالکل غلط ہے۔پہلے جو عور تیں پڑھی ہوئی نہ بھی تھی اُن میں بھی یہ خیال نہ پایا جا تا تھا۔موجودہ زمانہ کی ایک عورت کی مثال آپ بھی دیکھا گیا ہے کہ جن عورتوں کو دین سے محبت اور پیار ہے اُن میں بڑا اخلاص پایا جاتا ہے۔چنانچہ مجھے یاد ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ایک