اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 37 of 156

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 37

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 37 بر موقع جلسہ سالانہ آسٹریلیا 2006 مستورات سے خطاب اللہ تعالیٰ کی محبوب بنیں گی۔ہمیشہ اپنے اندر قناعت پیدا کریں کسی دوسرے کے پاس کوئی اچھی چیز دیکھ کر کبھی بے صبری پیدا نہ ہو۔ہاں دوسرے کی نیکیوں پر ضرور رشک کریں۔خود بھی نیکیوں کے معیار حاصل کرنے کی کوشش کریں۔لیکن ناشکری اور بے صبری کبھی نہ دکھا ئیں۔ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی شکر گذار بندیاں بنی رہیں۔اور یہ شکر گذاری (اگر بنی رہے گی تو ) آپ کو اللہ تعالیٰ کے مزید فضلوں کا وارث بنائے گی۔پس ہمیشہ اپنے اندر قناعت پیدا کئے رکھیں اور حسد اور ناشکر گذاری سے بچیں۔جب آپ کے عملی نمونے اور عبادتوں کے معیار قائم ہوں گے تو پھر آپ دیکھیں گی کہ جہاں آپ دنیا کے لئے توجہ کا باعث بن رہی ہوں گی اور اس ذریعے سے تبلیغ کے مواقع حاصل ہورہے ہوں گے وہاں آپ اپنی اس دنیا کو بھی جنت نظیر بنارہی ہوں گی۔اپنی نسلوں کو بھی احمدیت پر قائم رکھنے والی بنارہی ہوں گی۔اور انہیں بھی اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا وارث بنا رہی ہوں گی۔بعض خواتین ملاقات کے دوران اس بات کا اظہار کرتی ہیں کہ اولاد کی طرف سے بڑی فکر ہے خاص طور پر بچیوں کی طرف سے لڑکوں کی طرف سے بھی بعض حالات میں کہ یہاں کا ماحول ان پر اثر انداز نہ ہو تو یا درکھیں کہ جیسا کہ میں نے کہا اگر آپ اپنے عملی نمونے دکھائیں گی خود بھی نظام سے خلافت سے تعلق جوڑے رکھیں گی اور اپنے بچوں میں اس تعلق کو قائم کرنے کی کوشش کرتی رہیں گی اور سب سے بڑھ کر خود بھی عبادت گذار رہیں گی اور اپنے بچوں کی نمازوں کی نگرانی بھی کرتی رہیں گی تو انشاء اللہ اللہ تعالی ہمیشہ آپ سے آپ کی ان فکروں کو دور کر دے گا اور آپ کی اپنی اولاد کی طرف سے ہمیشہ آنکھیں ٹھنڈی رکھے گا۔انشاءاللہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو حقیقی معنوں میں اپنی بندیاں بنے کی توفیق عطا فرمائے اور آپ اور آپ کی اولاد جماعت احمدیہ کا ایک قیمتی سرمایہ بن کر رہیں ہمیشہ۔اب دعا کر لیں۔