اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 36
الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 36 بر موقع جلسہ سالانہ آسٹریلیا 2006 مستورات سے خطاب دنیا میں بھی جنت کا وارث بناسکتی ہے اور اگلے جہاں میں بھی۔اور یہ آپ کے بچوں کی اعلیٰ تربیت ہی ہے جو ہر وقت بچوں کو خدا سے جوڑے رکھے گی۔اور بچوں کے یہ عمل اور آپ کے لئے دعائیں بچوں کو بھی دعائیں کرنے کی عادت پڑے گی۔تو بچوں کی جو آپ کے لئے دعائیں ہیں وہ آپ کو بھی اگلے جہاں میں جنت کے اعلیٰ درجوں تک لے جانے کا باعث بن رہی ہوں گی۔پس اگر احمدی بچوں کی مائیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے والی بنی رہیں آج اگر آپ اپنی ذمہ داریوں کو صحیح رنگ میں ادا کرتی رہیں آپ کے قول اور فعل میں کوئی تضاد نہ ہو۔آپ کی ہر بات بیچ اور صرف بیچ پر بنیا درکھنے والی بنی رہی تو جماعت احمدیہ کی آئندہ نسلیں انشاء اللہ اللہ سے تعلق جوڑنے والی نسلیں رہیں گی۔پس ہر وقت اپنے ذہنوں میں اپنے اس مقام کو بٹھائے رکھیں۔اور اپنی عبادتوں اور اپنے عملی نمونے کے اعلیٰ معیار حاصل کرنے کی کوشش کرتی رہیں۔قرآن کریم کے جتنے حکم ہیں ان پر عمل کرنے کی کوشش کرتی رہیں۔تمام اعلیٰ اخلاق جن کی طرف ہمیں اللہ تعالیٰ نے توجہ دلائی ہے انہیں حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ہمیشہ نیکیاں بجالانے کے ساتھ ساتھ نیکیوں کی تلقین بھی کرتی رہیں۔اپنے ماحول میں بھی اپنے بچوں کو سب سے پہلے پھر اپنے ماحول میں۔اور بُرائیوں کو ترک کرنے والی بہنیں اور بُرائیوں کو روکنے والی بنیں۔معاشرے میں بھی بُرائیاں پھیلنے نہ دیں۔آپس میں ایک دوسرے سے حسن سلوک سے پیش آئیں۔اپنی رنجشوں اور اپنی ناراضگیوں کو بھلا دیں۔عام طور پر دیکھا گیا کہ عورتیں زیادہ دیر تک اپنی رنجشوں کو دلوں میں بٹھائے رکھتی ہیں۔اگر آپ کے دل میں بغض و کینہ پلتے رہے خدا تعالیٰ تو ایسے دلوں میں نہیں اتر تا پھر ایسے دلوں کی عبادت کے معیار نہیں ہوتے جو خدا تعالیٰ چاہتا ہے۔دشمن کے لئے بھی دعا کریں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تو فرمایا ہے کہ تمہاری دعا اس وقت تک قبول نہیں ہوگی جب تک کہ دشمن کے لئے بھی دعا نہ کرو۔اس کے لئے بھی تمہارا سینہ صاف نہ ہو۔پس دعاؤں کی قبولیت کے لئے اپنی رنجشوں کو دور کرنا اور صلح اور صفائی کی فضا پیدا کرنا بھی ضروری ہے۔ہمیشہ عاجزی دکھانے والی بنی رہیں کبھی ایک دوسرے پر کسی قسم کی بڑائی جتانے کی کوشش نہ کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت میں شامل ہو کر عاجزانہ راہوں کو اختیار کریں گی تو