اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 11 of 156

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 11

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 11 جلسہ سالانہ برطانیہ 2006 مستورات سے خطاب علم ہیں زیالوجی ہے جن کے ساتھ بڑے مفید علم ہیں یہ۔لیکن ان کے لئے باہر نکلنا پڑتا ہے ریسرچ کے لئے کئی کئی دن بیابانوں میں پھرنا پڑتا ہے اور ایسے علم کی بجائے جس میں tour پر جانے کی وجہ سے ہر وقت ماں باپ کو دھڑکا لگا رہے بہتر ہے وہ علم حاصل کیا جائے جسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پسند فرمایا یعنی علم الايدان وعلم الادیان احمدی بچیاں پڑھائی میں عموماً ہوشیار ہوتی ہیں انہیں میڈیسن کی تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔اور دین کی تعلیم تو ہر احمدی مردو عورت کے لئے لازمی ہے اس سے دنیا کو بھی فائدہ پہنچا سکتی ہیں اور اپنی نسلوں کو بھی فائدہ پہنچانے والی ہوں گی۔بچیوں کے لئے ان کے لئے زبانیں سیکھنا بڑی اچھی بات ہے اس سے بہت فائدہ ہوگا جماعت کو بھی فائدہ ہوگا ترجمہ کرنے والی میسر آجائیں گی دنیا کو بھی فائدہ ہوگا۔آپ کی نسلوں کو بھی فائدہ ہوگا۔تو بچیوں کو ایسے مضامین لینے چاہیے جو ان کے لئے انسانیت کے لئے آئندہ نسلوں کے لئے فائدہ مند ہوں اور سب سے بڑھ کر دین سیکھنے کی طرف بہت توجہ دینی چاہیے۔اس سے جو فضول قسم کی باتیں دوسروں کا استہزاء اور تمسخر مجلسوں میں بیٹھ کر باتیں کرنا اس سے بھی جان چھوٹ جائے گی۔دنیا داری کی باتوں اور اپنے پیسے دکھانے یا دوسرے کے بہتر حالات دیکھ کر کڑھنے اور پھر نقصان پہنچانے کی عادتیں بھی ختم ہو جائیں گی۔اگر ہر احمدی عورت اپنے اندر یہ انقلاب پیدا کر لے کہ اس نے ہر صورت میں اللہ تعالیٰ کے احکامات کی پابندی کرنی ہے اور اپنے اندر نیک اعمال کو جاری کرنا ہے صالح اعمال کو جاری کرنا ہے تو آپ دیکھیں گی کہ دینا میں احمدیت کس تیزی سے پھیلتی ہے انشاء اللہ اس وقت دنیا کو ایک خدا کی پہچان کروانے کی ضرورت ہے اور اس میں دنیا کی بقا ہے اس لئے پہلے اپنے آپ کو اس طرح ڈھالیں کہ آپ کا ہر عمل خالصتا اللہ ہو جائے آپ دنیا کو یہ بتانے والی بن جائیں کہ دیکھو یہ تبدیلی ہمارے اندر اس وجہ سے آئی ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی اُس آخری کتاب پر عمل کرنے والی ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر اللہ تعالیٰ نے اتاری تھی اس لئے اگر تم بھی اپنے خدا سے ملنا چاہتی ہو اور اپنے دلوں کی بے چینی دور کرنا چاہتی ہو تو اس طرف آؤ۔اور شیطان کے قدموں پر نہ چلو۔وہ تمہیں ورغلا رہا ہے تمہیں دنیا کی آسائشیں اور سہولتیں دکھا کر دھوکے میں ڈال رہا ہے تم سمجھتی ہو کہ دنیا تمہارے کسی کام آئے گی یہ دنیا داری کے اعمال تو صرف جہنم کا راستہ دکھانے والے ہیں۔جنت میں جانے اور اس دنیا میں بھی سکون قلب