اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 12
الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 12 جلسہ سالانہ برطانیہ 2006 مستورات سے خطاب حاصل کرنے کے لئے نیک اور صالح اعمال کام آئیں گے۔تو اس طرح جب آپ دنیا کو پیغام پہنچانے والی ہوں گی تو جہاں اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کر رہی ہوں گی وہاں اپنی نسلوں کی بھی ضمانت حاصل کر رہی ہوں گی۔کہ وہ نیکیوں پر قائم رہنے والی ہیں اور ہمیشہ نیکیوں پر قائم رہنے والی رہیں گی لیکن اس کے لئے جیسا کہ میں نے کہا اور ہمیشہ کہا کرتا ہوں اپنے اندر اعمال صالح بجالانے کی روح پیدا کرنی بہت ضروری ہے اس لئے اپنی عبادتوں کے بھی معیار قائم کریں اور اللہ تعالیٰ کے دوسرے احکام کے بھی معیار قائم کریں۔عورت کے تقدس کی حفاظت، پردے کا حکم اب ایک پردے کا حکم ہے اللہ تعالیٰ نے عورت کے تقدس کی حفاظت کے لئے اس کا حکم دیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا (النور: ۳۲)۔اپنی زینت ظاہر نہ کیا کریں سوائے اس کے جو آپ ہی آپ بے اختیار ظاہر ہوتی ہو اس میں ایک تو یہ بتا دیا کہ لباس ایسا ہونا چاہیے جس سے جسم کا نگ ظاہر نہ ہوتا ہو جین بلاؤز پہن کر جو باہر نکلتی ہیں تو غلط ہے بعض مائیں اپنی بچیوں پر توجہ نہیں دیتیں اور کہتی ہیں ابھی چھوٹی ہے حالانکہ بارہ تیرہ سال کی عمر کے بعد لباس کا بہت زیادہ خیال رکھنا چاہیے پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اپنی اوڑھنیوں کو اپنے سینوں سے گزار کر ڈھانک کر پہنا کرو تو پردہ کا ایسا حکم ہے جس کا قرآن کریم نے مختلف زاویوں سے مختلف جگہوں پر ذکر آیا ہے تو اس طرح احمدی بچیوں اور عورتوں کو توجہ دینی چاہیے اس طرف۔جن باتوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے کھول کر احکام دے دیئے ہیں اُن کے عمل صالح ہونے کے بارے میں تو ایک مومن عورت کے دل میں ذرا بھر شبہ نہیں ہونا چاہیے اور اس کو بجالانے اور اس پر عمل کرنے پر ذرا بھر بھی تر در نہیں ہونا چاہیے آج کل میں نے دیکھا ہے کہ پاکستان سے جو اسائکم حاصل کر کے یہاں آنے والی بعض جلسے پر آنے والی عورتیں بھی میں نے دیکھا ہے پتہ نہیں کس احساس کمتری کے تحت ائر پورٹ سے نکلتے ہی نقاب اتار دیتی ہیں اور جو دوپٹے واسکارف لیتی ہیں وہ بہر حال اس قابل نہیں ہوتے اس سے صحیح طور پر پردہ ہو سکے۔تھوڑی تھوڑی دیر بعد یہ سر سے ڈھلک رہا ہوتا ہے۔پھر میک اپ بھی کیا ہوتا ہے اگر ایک عورت مثلاً ڈاکٹر یا کسی اور پیشے میں ہے اور اپنے پیشے کے لحاظ سے