اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 94 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 94

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 94 لجنہ اماءاللہ برطانیہ کی استقبالیہ تقریب 2004 سے خطاب جہاں سڑکیں بھی نہیں پہنچی ہوئیں وہاں سے تکلیفیں اٹھا کر صرف دیکھنے کے لئے سفر کر کے آئے۔تو یہ صرف اللہ تعالیٰ کا فضل ہے اور اللہ تعالیٰ کے وہ وعدے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود سے کئے کہ میں تیری جماعت قائم کروں گا جو نیک لوگوں کی جماعت ہوگی اور دنیا پر غالب آئے گی۔حضور نے فرمایا کہ بچوں کے اندر بھی وہی روح تھی۔مختلف ممالک میں مختلف طریقہ تھا اظہار کا لیکن ہر جگہ یوں جذبات ظاہر ہوتے تھے لگتا تھا کہ جس طرح ہمیشہ سے ایک آدمی جو بہت قریب ہوتا ہے، اس سے ایک تعلق پیدا ہو جاتا ہے، اسی طرح پہلی دفعہ دیکھنے کے باوجود ان کی نظروں میں وہ تعلق نظر آرہا تھا اور اس طرح اظہار ہورہا تھا کہ حیرت ہوتی تھی۔حضور انور نے فرمایا کہ بچوں میں چھوٹے چھوٹے بچے ہیں وہ اپنی محبت کا اظہار کرتے تھے کہ حیرت ہوتی تھی۔اب کسی بچے کو اگر میں نے پیار کر لیا تو خلافت سے محبت کی وجہ سے عورتیں اردگرد کی جتنی کھڑی ہوتی تھیں وہ اس بچے کو پیار کرنے لگ جاتی تھیں۔تو یہ ان کے اظہار تھے محبت کے۔حضور نے فرمایا کہ سیکورٹی کا گورنمنٹ کی طرف سے بھی بڑا انتظام تھا لیکن اس کے باوجود چھوٹے چھوٹے بچے ان کو ڈاج دے کر دائیں بائیں سے نکل کر آ کے چمٹ جایا کرتے تھے اور لوگ دیکھتے رہ جاتے تھے۔تو یہ محبت ہے ان کی اور اس سے دل کو تسلی ہوتی ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ الہی وعدے جو ہیں وہ ضرور پورے ہو کر رہیں گے۔اور ایک دن تمام دنیا پر احمدیت کا اور اسلام کا غلبہ ہو گا۔لیکن یہ سب کچھ بھی ہو گا جب ہم خلافت کے نظام سے وابستہ رہیں گے اور خلافت کے ہر حکم پر لبیک کہنے کو اپنے ذاتی کاموں پر ترجیح دیں گے۔روزنامه (روز نامه الفضل ربوه 25 مئی 2005)