اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 34 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 34

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 34 جلسہ سالانہ جرمنی 2003 لجنہ اماءاللہ سے خطاب ہاتھوں سے نکل جائیں۔اور اس وقت پچھتانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔پس اللہ کے رسول ﷺ نے آپ کو متنبہ کر دیا ہے، وارننگ دے دی ہے کہ اگر تم اپنے خاوندوں کے گھروں کی صحیح رنگ میں نگرانی نہیں کروگی تو تمہیں پوچھا جائے گا تمہاری جواب طلبی ہوگی۔اور جیسا کہ میں نے اوپر کہا ہے اس کے نتائج پھر اس دنیا میں بھی ظاہر ہونے لگ جاتے ہیں۔اس لئے اب تمہارے لئے خوف کا مقام ہے۔ہر عورت کو اپنے گھر کی طرف توجہ دینی چاہئے۔اور جب آپ اپنے خاوندوں کے گھروں کی نگرانی کے اعلیٰ معیار قائم کریں گی ، بچوں کا خیال رکھیں گی ، خاوند کی ضروریات کا خیال رکھیں گی اور ان کا کہنا ماننے والی ہوں گی تو ایسی عورتوں کو اللہ کا رسول اتنا ہی ثواب کا حق دار قرار دے رہا ہے جتنا کہ عبادت گزار مرد اور اس کی راہ میں قربانی کرنے والے مرد کو ثواب ملے گا اور پھر ساتھ ہی جنت کی بھی بشارت ہے جیسا کہ یہ حدیث ہے۔میں بیان کرتا ہوں: ایک دفعہ اسماء بنت یزید انصاری آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عورتوں کی نمائندہ بن کر آئیں اور عرض کیا حضور! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، میں عورتوں کی طرف سے حضور کی خدمت میں حاضر ہوئی ہوں۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو مردوں اور عورتوں سب کی طرف مبعوث فرمایا ہے۔ہم عورتیں گھروں میں بند ہو کر رہ گئی ہیں اور مردوں کو یہ فضیلت اور موقع حاصل ہے کہ وہ نماز با جماعت، جمعہ اور دوسرے مواقع میں شامل ہوتے ہیں۔نماز جنازہ پڑھتے ہیں، حج کے بعد حج کرتے ہیں۔اور سب سے بڑھ کر اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہیں۔اور جب آپ میں سے کوئی حج ، عمرہ یا جہاد کی غرض سے جاتا ہے تو ہم عورتیں آپ کی اولا د اور آپ کے اموال کی حفاظت کرتی ہیں۔اور سوت کات کر آپ کے کپڑے بنتی ہیں۔آپ کے بچوں کی دیکھ بھال اور ان کی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری بھی سنبھالے ہوئے ہیں۔کیا ہم مردوں کے ساتھ ثواب میں برابر کی شریک ہوسکتی ہیں۔جب کہ مردا اپنا فرض ادا کرتے ہیں اور ہم اپنی ذمہ داری نبھاتی ہیں۔اسماء کی یہ بات سُن کر حضور صحابہ کی طرف مڑے اور انہیں مخاطب کر کے فرمایا کہ اس عورت سے زیادہ عمدگی کے ساتھ کوئی عورت