اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 360
الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 360 جلسہ سالانہ قادیان 2005 مستورات سے خطاب معاشرہ کے بداثرات، ہر قسم کے شرک ، جھوٹ اور لغویات سے بچنے کی تلقین تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے ذیل کی آیت کی تلاوت فرمائی: اللَّهُ لَا إِلهُ إِلَّا هُوَ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ (التغابن :14) آپ احمدی خواتین اُن خوش قسمت خواتین میں شامل ہیں جنہوں نے آنحضرت کے عاشق اور غلام صادق کی جماعت میں شامل ہونے کی سعادت پائی۔یقیناً یہ خدا تعالیٰ کا بہت بڑا انعام ہے جو آپ کو ملا ہے لیکن اس انعام کا فائدہ تب ہو گا جب آپ اپنے اندر وہ تبدیلیاں پیدا کرنے کی کوشش کریں گی جو ایک مومن عورت میں ہونی چاہئیں جن کی تعلیم ہمیں حضرت مسیح موعود نے دی ہے۔جس معیار پر حضرت مسیح موعود ہمیں لانا چاہتے ہیں ان میں سب سے اہم اور ضروری چیز کیا ہے؟ وہ ایک خدا پر یقین اور ہر معاملے میں اس پر تو کل ہے۔جب آپ کے دل اس یقین سے پُر ہو جائیں گے کہ خدا کے سوا کوئی معبود نہیں اور وہی ذات ہے جس کے آگے ہر معاملے میں جھکنا ہے، ہر ضرورت کے وقت اس کے حضور حاضر ہونا ہے ، نہ بھی ضرورت ہو تو اس کی عبادت اس کے حکموں کے مطابق کرنی