اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 359
الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 359 جلسہ سالانہ 2005 قادیان کے موقع پر خواتین سے خطاب فرموده 27 / دسمبر 2005ء) معاشرہ میں رہتے ہوئے ہر وقت جائزہ لیتی رہیں کہ ماحول کے کیا اثرات مترتب ہو رہے ہیں احمدی خواتین اُن خوش قسمت خواتین میں شامل ہیں جنہوں نے آنحضرت کے عاشق اور غلام صادق کی جماعت میں شامل ہونے کی سعادت پائی خدا پر یقین اور ہر معاملے میں اس پر تو کل ہونا چاہئے ہر قسم کے شرک ،لغویات اور تعویذ گنڈوں سے بچنا ہوگا رشتہ ناطہ طے کرنے کے معلامات میں تقویٰ اور قول سدید سے کام لیں کسی احمدی کو کبھی جھوٹ کے قریب بھی نہیں پھٹکنا چاہیے قرآن کریم میں بیان فرمودہ بہترین عورت کی خصوصیات ہر احمدی عورت یہ عزم کرے کہ اس نے ہر قسم کے شرک سے اپنے آپ کو پاک کرنا ہے ٹی وی، انٹرنیٹ اور فلموں کے غلط پروگراموں سے بچوں کے بچائیں