اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 308
الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 308 جلسہ سالانہ جرمنی 2005 مستورات سے خطاب کو دوست رکھتا ہے۔اس لئے ظاہری رشتوں کی پرواہ نہیں کرتا۔جو تقویٰ کی رعایت کرتا ہے اسے وہ اپنے فضل سے بچاتا ہے۔اور اس کا ساتھ دیتا ہے۔اور اسی لئے اس نے فرمایا ہے کہ إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَكُمْ الحکم قادیان جلد 6 نمبر 37 مورخہ 7 اکتوبر 1902 ، صفحہ 7) تقویٰ پر قدم مارنے کی کوشش کرنی چاہئے پس آج ہر عورت اور مرد کو تقویٰ کی راہوں پر قدم مارنے کی کوشش کرنی چاہئے۔حضرت مسیح موعود کو، اس زمانے کے امام کو ماننے کے بعد اپنے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔اور انصاف اور عدل کے تقاضے پورے کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے احکامات پر چلنے کی کوشش کرنی چاہئے۔اور یہی چیز ہے جو تمہیں اللہ تعالیٰ کا دوست بنائے گی۔اور جس کا اللہ دوست بن جائے اس کو دین ودنیا کی نعمتیں حاصل ہو جاتی ہیں۔عورتوں کو ، احمدی عورتوں کو خاص طور پر میں اس لئے کہہ رہا ہوں کہ جیسا کہ میں ہمیشہ کہا کرتا ہوں کہ آپ کی گودوں میں مستقبل کی مائیں اور مستقبل کے باپوں نے پرورش پانی ہے اور پار ہے ہیں۔اس لئے جب اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے حکموں کے مطابق آج کی مائیں تقویٰ پر قدم ماریں گی تو احمدیت کی آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ کر رہی ہوں گی۔پس اس طرف ہر احمدی عورت کو غور کرنا چاہئے۔یہ چند مثالیں جو ان آیات میں دی گئی ہیں اس کے علاوہ بھی قرآن کریم میں مختلف جگہوں پر مختلف برائیوں کا ذکر ہے جن کو چھوڑنے کی ہدائت فرمائی گئی ہے۔مختلف نیکیوں کا ذکر ہے جن کو اختیار کرنے کی ہدائت فرمائی گئی ہے۔پس ان سب نیکیوں کو اپنانا اور ان سب برائیوں کو چھوڑ نا ہر احمدی کا فرض ہے۔اور آج میں آپ عورتوں سے مخاطب ہو کر کہتا ہوں کہ اگر آپ اپنے اوپر یہ فرض کر لیں کہ آپ نے ہر برائی کو ترک کرنا ہے اور ہر نیکی کو اپنانا ہے تو آپ مردوں کی بھی اصلاح کا باعث بن رہی ہوں گی۔بچوں کی اصلاح کا بھی باعث بن رہی ہوں گی۔آئندہ نسلوں کی اصلاح کا بھی باعث بن رہی ہوں گی۔