اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 270 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 270

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 270 جلسہ سالانہ کینیڈ 2005 مستورات سے خطاب ایک پہچان رکھیں۔افریقہ میں میں نے دیکھا ہے جہاں لباس نہیں تھا اُنہوں نے لباس پہنا اور پورا ڈھکا ہوا لباس پہنا اور بعض پردہ کرنے والی بھی ہیں ، نقاب کا پردہ بھی بعضوں نے شروع کر دیا ہے۔یہاں بھی ہماری ایفرو امریکن بہنیں جو بہت ساری، امریکہ سے آئی ہوئی ہیں اُن میں سے بعض کا ایسا اعلیٰ پر دہ تھا کہ قابل تقلید تھا، ایک نمونہ تھا بلکہ کل ملاقات میں میں نے اُن کو کہا بھی کہ لگتا ہے کہ اب تم لوگ جو ہو تم پاکستانیوں کے لئے پردے کی مثالیں قائم کرو گے یا جو انڈیا سے آنے والے ہیں اُن کے لئے پردے کی مثالیں قائم کرو گے۔اس پر جس طرح انہوں نے ہنس کر جواب دیا تھا کہ یقیناً ایسا ہی ہوگا تو اس پر مجھے اور فکر پیدا ہوئی کہ پرانے احمدیوں کے بے پردگی کے جو یہ نمونے ہیں یقینا نئی آنے والیاں وہ دیکھ رہی ہیں جبھی تو یہ جواب تھا۔بلکہ جب میں نے کہا تو اُن میں بڑی عمر کی ایک خاتون تھیں حالانکہ انہوں نے بڑی اچھی طرح چادر اوڑھی ہوئی تھی انہوں نے جو ایک اور بات کی اُس سے مجھے اور فکر پیدا ہوئی۔وہ کہنے لگیں کہ میں تمہارے سامنے آتے ہوئے پردہ کر کے آؤں۔تو میں نے کہا کہ پردے کا مسئلہ میرے سامنے آنے کا نہیں۔پردے کا حکم ہر وقت سے ہے اور ہر وقت رہنا چاہئے۔اُن کو میں نے یہی کہا کہ آپ عمر کے اُس موڑ پر ہیں کہ اسلام میں بڑی عمر کی عورتوں کے لئے اجازت ہے کہ اگر وہ چاہیں تو مکمل منہ ڈھانک کے پردہ کریں، چاہیں تو نہ کریں۔لیکن پھر بھی ایسی حالت نہ رکھیں جس سے بلا وجہ لوگوں کو اُنگلیاں اٹھانے کا موقعہ ملے۔لیکن جیسا کہ میں نے کہا اُن کی اس بات سے یہ فکر مجھے پیدا ہوئی کہ کہیں یہ تو نہیں ہے کہ جب میرے سامنے ملاقات کرنے کے لئے یہاں آرہی ہوتی ہیں تو پردہ کر کے یا زیادہ بہتر پردہ کر کے آرہی ہوں۔اگر تو آپ ملاقات کے وقت آتے ہوئے پردہ کر کے یا بُرقعہ پہن کر یا اچھی طرح چادر اوڑھ کے یا اچھی طرح سکارف باندھ کر اس لئے آ رہی ہوں کہ ہمیں عادت پڑ جائے تو پھر تو ٹھیک ہے لیکن اگر اس لئے آ رہی ہیں کہ میرا خوف ہے کہ میں نہ کچھ کہوں! تو آپ کو میرا خوف کرنے کی بجائے خدا تعالیٰ کا خوف کرنا چاہئے۔جواب آخر میں اُس کو دینا ہے، مجھے آخری جواب نہیں دینا۔لیکن بہر حال جیسا کہ میں نے کہا کہ جوان لڑکیوں اور خواتین کو پردہ کرنا چاہئے اور اس کے لئے بعضوں کو میں نے دیکھا ہے کہ سکارف بھی باندھا ہوتا ہے لیکن کوٹ بہت اونچا ہوتا ہے۔کوٹ ایسا پہنیں جو کم از کم گھٹنوں سے نیچے تک آرہا ہو۔آپ کی ایک پہچان ہو۔ورنہ جیسا کہ میں نے کہا کہ آپ