اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 271 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 271

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حضہ اوّل 271 جلسہ سالانہ کینیڈ 2005 مستورات سے خطاب کی بچیوں کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔اور یہ بھی بتا دوں کہ بچیاں اس وقت تک پردے نہیں کریں گی جب تک آپ اپنے نمونے اُن کے سامنے قائم نہیں کریں گی ، مائیں ان کے سامنے اپنے نمونے قائم نہیں کریں گی۔پس اگر آپ نے جماعت کا بہترین مال بننا ہے خدا تعالیٰ کے حکموں پر عمل کرتے ہوئے خود بھی اور اپنی اولادوں کو بھی اُس کی پناہ میں لانا ہے، اُس کو اپنا ولی اور دوست بنانا ہے، اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو اپنے اوپر نازل ہوتے دیکھنا ہے، اپنے بچوں اور بچیوں کو اس معاشرے کے گند سے بچانا ہے تو پھر اللہ تعالیٰ کے اس حکم کی بھی تعمیل کرنی ہوگی اس پر بھی عمل کرنا ہوگا۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو توفیق دے اور آپ لوگ ہر معاملے میں وہ نمونے قائم کرنے والی بن جائیں جن کا اللہ تعالیٰ نے ہمیں حکم دیا ہے۔حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں: تقویٰ اختیار کرو۔دنیا سے اور اُس کی زینت سے بہت دل مت لگاؤ۔قومی فخر مت کرو۔کسی عورت سے ٹھٹھا ہنسی مت کرو۔خاوندوں سے وہ تقاضے نہ کرو جو اُن کی حیثیت سے باہر ہیں۔کوشش کرو کہ تائم معصوم اور پاک دامن ہونے کی حالت میں قبروں میں داخل ہو۔خدا کے فرائض نماز زکواۃ وغیرہ میں ستی مت کرو۔اپنے خاوندوں کی دل و جان سے مطیع رہو۔بہت سا حصہ ان کی عزت کا تمہارے ہاتھ میں ہے۔سو تم اپنی اس ذمہ داری کو ایسی عمدگی سے ادا کرو کہ خدا کے نزدیک صالحات اور قانتات میں گنی جاؤ۔اسراف نہ کرو“۔یعنی کہ بلا وجہ پیسے خرچ نہ کرو۔” اور خاوندوں کے مالوں کو بے جا طور پر خرچ نہ کرو۔خیانت نہ کرو۔چوری نہ کرو۔گلہ نہ کرو۔ایک عورت دوسری عورت یا مرد پر بہتان نہ لگاوے۔کشتی نوح، روحانی خزائن جلد 19 صفحه 81) اس مغربی معاشرے میں بہت بیچ بیچ کر چلنے کی ضرورت ہے اللہ کرے کہ ہر احمدی عورت اور ہر احمدی بچی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خواہش کے مطابق تقویٰ پر چلنے والی ہو۔اپنی عبادتوں کے معیار بھی بلند کرنے والی ہو۔اللہ تعالیٰ کے تمام حکموں پر عمل