اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 269 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 269

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 269 جلسہ سالانہ کینیڈ 2005 مستورات سے خطاب پس یہ باتیں جو میں زور دے کر کہہ رہا ہوں یہ میری باتیں نہیں ہیں۔یہ اس زمانے کے حکم اور عدل کی باتیں ہیں جن کی باتیں ماننے کا آنحضرت نے حکم دیا تھا یہ باتیں آنحضرت کی باتیں ہیں۔یہ باتیں قرآن کریم کی باتیں ہیں، یہ خدا کا کلام ہے۔اپنے لباس میں اور اپنے آپ پر حیا طاری رکھیں کہ کسی کو جرات نہ ہو پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ جو ہمیں نصیحت کی ہے اگر اُن کی جماعت میں شامل رہنا ہے تو پھر ان کی بات مان کر ہی رہا جا سکتا ہے۔پس اپنے لباس ایسے رکھیں اور اپنے اوپر ایسی حیاطاری رکھیں کہ کسی کو حجرات نہ ہو۔احمدی لڑکی کے مقام کو پہچانیں۔مجھے ایک بات کی سمجھ نہیں آتی کہ پاکستان سے جو عورتیں اور بچیاں آتی ہیں انہوں نے پاکستان میں ، بڑی عمر میں برقعہ پہنا ہوتا ہے نقاب کا پردہ کرتی ہوئی آتی ہیں، وہ یہاں آکر اپنے نقاب کیوں اُتار دیتی ہیں۔یہاں پلی بڑھی جو بچیاں ہیں اُن کے بارے میں تو کہا جاسکتا ہے کہ اُس ماحول میں پڑھی ہیں جہاں سکارف لینے کی عادت نہیں رہی ہے۔ان کو ماں باپ نے عادت نہیں ڈالی یہ بھی غلط کیا۔لیکن بہر حال جن بچیوں کو یہاں سکارف لینے کی عادت پڑ گئی وہ ٹھیک ہے سکارف لیتی رہیں۔لیکن جو نقاب لیتی ہوئی آئی ہیں وہ کیوں اُتار دیتی ہیں۔جہاں تک پردے کا سوال ہے اگر میک اپ میں نہیں ہیں، اچھی طرح سکارف اگر باندھا ہوا ہے،لباس پر لمبا کوٹ پہنا ہوا ہے تو پھر ٹھیک ہے تا کہ آپ کا ننگ ظاہر نہ ہو ، اس طرح اظہار نہ ہو جو کسی بھی قسم کی ایٹریکشن (Attraction) کا باعث ہو۔پردہ چھوڑنے والیوں میں احساس کمتری پایا جاتا ہے یہ جو پردہ چھوڑنے والی ہیں ان میں ایک طرح کا احساس کمتری ہے۔احمدی عورت کو تو ہر طرح کے احساس کمتری سے پاک ہونا چاہئے۔کسی قسم کا Complex نہیں ہونا چاہئے۔اگر کوئی پوچھتا بھی ہے تو کھل کر کہیں کہ ہمارے لئے پردہ اور حیا کا اظہار ایک بنیادی شرعی حکم ہے۔اور میں نے دیکھا ہے کہ جن عورتوں کو کوئی Complex نہیں ہوتا ، جو پردہ کرنے والی عورتیں ہیں اس مغربی ماحول میں بھی اسی پردے کی وجہ سے اُن کا نیک اثر پڑ رہا ہوتا ہے، اُن کو اچھا سمجھا جارہا ہوتا ہے۔اس لئے یہ احساس کمتری اپنے دل سے نکال دیں کہ پردے کی وجہ سے کوئی آپ پر انگلی اُٹھا رہا ہے۔اپنی