اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 238 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 238

الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 238 جلسہ سالانہ تنزانیہ 2005 مستورات سے خطاب عورتوں کا فرض اپنے آپ کو سنبھالنا ہے اور اپنی آئندہ نسلوں کو بھی سنبھالنا ہے تشہد ،تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: مجھے خوشی ہے کہ میں آج اس ملک میں احمدی بہنوں سے براہ راست مخاطب ہوں۔اس وقت میں آپ کو چند باتیں کہنا چاہوں گا۔اور یہ توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اسلام میں عورت کا ایک خاص مقام ہے۔اور ہر احمدی عورت جس نے زمانے کے امام کی بیعت میں شامل ہو کر یہ عہد کیا ہے کہ میں اسلام کی تعلیم پر عمل کرنے کی پوری کوشش کرونگی۔اس کو اس مقام کو سمجھنے کی پوری کوشش کرنی چاہئے۔عورت کی اسلام میں اہمیت کا اس بات سے اندازہ کریں کہ قرآن کریم میں عورتوں سے بیعت لینے کے الفاظ کا علیحدہ ذکر آیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ علیحدہ شرائط بتائیں جن پر عورتوں سے بیعت لی جائے۔یہ سب اس لئے تھا کہ اگر عورت اس عہد پر قائم ہو جائے۔اور ان برائیوں کے خلاف جہاد کرے اور ان نیکیوں کو اختیار کرے تو آئندہ نسلوں کی پاکیزگی اور تقویٰ کی بھی ضمانت ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: يَأَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا جَاءَكَ الْمُؤْمِنتُ يُبَايِعْنَكَ عَلَىٰ أَنْ لَّا يُشْرِكْنَ