اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 236 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 236

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 236 جلسہ سالانہ کینیا 2005 کے موقع پر افتتاحی خطاب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو سمیٹنے کے لئے اس کی عبادت کی طرف بھی توجہ دینی ہوگی۔جو اس کا حق ہے۔اور گھر کا ہر فرد، جماعت کا ہر فرد، بچہ بوڑھا ، عورت مرد اس سوچ کے ساتھ جب اللہ کے حضور جھکیں گے تو آپ یقیناً اپنی زندگیوں میں بھی اور اس ملک میں بھی انقلاب لانے والے ہونگے۔اور دنیا دیکھے گی کہ جن کو ہم کمتر سمجھتے تھے وہ کمتر نہیں بلکہ ہمارے برابر ہیں۔اللہ آپ کو اپنا یہ مقام پہچاننے کی توفیق دے۔