اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 235
الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 235 جلسہ سالانہ کینیا 2005 کے موقع پر افتتاحی خطاب بھی اور دنیا میں بھی اگر آپ لوگوں نے آئندہ دنیا کا لیڈر بنا ہے تو پھر اپنی عورتوں کو دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ کریں۔ان کا صرف یہی مقام نہیں ہے کہ مارکیٹ میں جا کر کچھ چیزیں بیچ آئیں اور اپنے بچوں کا خرچ برداشت کر لیں اور آپ کے بچوں کو سنبھالیں۔بچوں کو سنبھالنا اور ان کو پالنا یقیناً اُن کا فرض ہے لیکن ان کا معاشرے میں ایک مقام بھی ہے۔اس لئے مردوں کا فرض ہے کہ ان کا خیال رکھیں۔ان کو بھی دینی معاملات میں اپنے ساتھ رکھیں۔اسی طرح عورتوں سے بھی میں کہتا ہوں کہ احمدی عورت کا مقام بہت بلند ہے۔اپنے بچوں کی تربیت کی طرف خاص توجہ دیں۔ان کے لئے ایسا ماحول پیدا کریں کہ وہ دینی علم بھی حاصل کریں اور دنیاوی پڑھائی کی طرف بھی توجہ دیں۔ہراحمدی بچے کو خواہ وہ لڑکا ہے یا لڑکی تعلیم کے میدان میں آگے آنا چاہیے۔غربت کی وجہ سے پڑھائی نہیں چھوڑنی چاہئے جماعت اس کا انتظام کرے اور خیال رکھے۔عورتیں اپنی عبادتوں کے معیار کو بلند کریں عورتیں اگر خود بھی اپنی عبادتوں کے معیار بلند کریں گی۔خود بھی نیکیوں اور دعاؤں کی طرف توجہ پیدا کریں گی۔اس بات کا خیال رکھیں گی کہ احمدی ہو کر ہم نے اپنے اندر تبدیلیاں پیدا کرنی ہیں۔صرف اس لئے احمدی نہیں ہوئے کہ ہمارے خاوند احمدی ہو گئے تھے۔تو پھر یقینا آپ کی نئی نسل ایسی ہوگی جو دین کے لئے بھی مفید ہوگی اور ملک و قوم کے لئے بھی مفید ہوگی۔وہ اس کوشش میں ہوگی کہ ہم ایک خدا کو ماننے والے ہیں تو ایک خدا کے آگے ہی جھکنا ہے۔دنیا کی طرف نظر نہیں رکھنی۔یہ نہیں کہ اپنے لئے اور اپنی قوم کے لئے دوسرے ملکوں یا قوموں سے ہی مانگتے رہنا ہے۔بلکہ یہ خیال دلوں میں ہوگا کہ اس خدا کا جس کی ہم عبادت کرتے ہیں۔یہ حکم ہے کہ تمام اعلیٰ اخلاق کو اپناؤ۔پس میں پھر یہی درخواست کرتا ہوں کہ اپنے آپ کو اور اپنے ملک کو بچانے کے لئے پھر اسی معیار پر لانے کے لئے جب یہاں کی معیشت بڑی مضبوط تھی۔اپنے آپ کو اور اپنی قوم کو دنیا کی نظر میں ایک باغیرت اور باعزت قوم کا مقام دلوانے کے لئے ، آپ کو تمام اعلیٰ اخلاق اپنانے ہونگے جن کی خدا تعالیٰ نے ہمیں تلقین فرمائی ہے اور جن کا ذکر بڑی وضاحت سے قرآن کریم میں ہے۔تمام ان برائیوں کو چھوڑ نا ہوگا۔جن سے خدا تعالیٰ نے منع فرمایا ہے اور جن کا قرآن کریم میں ذکر ہے اور سب