اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 234 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 234

الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 234 جلسہ سالانہ کینیا2005 کے موقع پر افتتاحی خطاب آئندہ نسلوں کی تربیت کیلئے عورت کی تربیت کرنا ضروری ہے جلسہ سالانہ کینیا 2005 کے موقع پر افتتاحی خطاب (فرمودہ 28 اپریل بمقام پارک لینڈ کینیا ) اقتباس جلسہ سالانہ میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطاب عام میں لجنہ اماء اللہ کو بھی ہدایات سے نوازا، جس میں حضور نے فرمایا: پھر ایک اور اہم چیز ہے جس کی طرف بہت توجہ کی ضرورت ہے وہ ہے عورتوں کی تربیت۔اگر عورتوں کی تربیت نہ کی یا ان کو بھی دین سے اسی طرح آشنا کروانے کی کوشش نہ کی جس طرح مرد خود اپنے لئے توجہ کرتے ہیں تو پھر آئندہ نسلوں کی تربیت کی ضمانت نہیں ہوتی ، اس لئے اس طرف بہت توجہ کریں۔تیسری دنیا کے ملکوں میں کم علمی کی وجہ سے مردوں میں یہ خیال پیدا ہو جاتا ہے کہ عورتوں کو دین سکھانے کی کیا ضرورت ہے۔یا دنیاوی علم زیادہ پڑھانے کی کیا ضرورت ہے۔بعض امیر خاندانوں کی عورتیں دنیا وی علم تو حاصل کر لیتی ہیں لیکن دینی تعلیم سے بالکل نا واقف ہوتی ہیں۔اگر یہ صورت حال احمدی عورت میں بھی رہی تو آپ کی آئندہ نسلیں صحیح طرح تربیت یافتہ نہیں ہونگی۔نہ وہ دنیا کے کام آسکیں گی نہ ہی ملک کے لئے فائدہ مند ہونگی۔اس لئے اگر انقلابی ترقی کرنی ہے دین میں