اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 223 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 223

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 223 جلسہ سالانہ نا پنجیر یا 2004 سے خطاب معاشرہ بہت ساری کمزوریوں سے بھرا پڑا ہے اور یہ ایک احمدی عورت کی ذمہ داری ہے کہ ان برائیوں کے اثرات سے اپنے آپ کو بھی محفوظ رکھے اور اپنی آئندہ نسلوں کو بھی۔یادرکھیں کہ آپ اس بارہ میں پوچھی جائیں گی۔ہمیں ہمیشہ کوشش کرنی چاہئے کہ اس بات سے بچیں کہ اللہ تعالیٰ کے حضور اس طرح پوچھے جانے والوں میں شمار ہوں۔اگر آپ اپنے آپ کو بھی اور اپنے خاندانوں کو بھی گندے ماحول سے محفوظ رکھیں گی تو اللہ تعالیٰ آپ کو جنت کی خوشخبری دیتا ہے جیسا کہ حدیث میں آیا ہے۔حضرت عبدالرحمن بن عوف بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک عورت جو اپنی پانچ وقت نمازوں کی پابندی کرتی ہے اور جس نے رمضان کے روزے رکھے اور اپنے آپ کو اخلاقی برائیوں سے بچایا اور اپنے خاوند کی اخلاص اور وفا سے خدمت کی۔ایسی عورت کا حق ہے کہ وہ جنت میں کسی بھی دروازے سے داخل ہو جائے۔میری دعا ہے کہ ہر احمدی عورت اپنے خاوند کی ذمہ داریوں کو ادا کرنے والی ہو اور اپنے بچوں کے فرائض کا حق ادا کرنے والی ہو۔اللہ کرے کہ وہ اپنے بچوں کی صحیح رنگ میں تربیت کرے اور ان کی پاک اور با اخلاق ماحول میں پرورش کرے اور اس وجہ سے جنتوں کی وارث بنے۔