اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 224 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 224

الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 224 فرموده 7 جنوری 2005 (اقتباس) خطبه جمعه آخرین کی جماعت میں مالی قربانی کی اعلی مثالیں خطبہ جمعہ فرموده 7 جنوری 2005ء بمقام مسجد بشارت پید رو آباد (سپین) (اقتباس) حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: ایک روایت میں آتا ہے۔حضرت جابر بن عبد اللہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بار نماز عید پڑھائی آپ کھڑے ہوئے نماز سے آغاز کیا اور پھر لوگوں سے خطاب کیا، جب آپ فارغ ہو گئے تو آپ منبر سے اترے اور عورتوں میں تشریف لے گئے اور انہیں نصیحت فرمائی۔آپ اس وقت حضرت بلال کے ہاتھ کا سہارا لئے ہوئے تھے۔اور حضرت بلال نے کپڑا پھیلایا ہوا تھا جس میں عورتیں صدقات ڈالتی جارہی تھیں۔(بخاری کتاب العيدين باب معضة الامام النساء يوم العيد) تو اسلام میں مالی قربانی کی مثالیں صرف مردوں تک ہی محدود نہیں ہیں۔بلکہ اس پیاری تعلیم اور جذبہ ایمان کی وجہ سے عورتیں بھی مالی قربانی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہی ہیں اور لیتی ہیں اور اپنا زیورا تار تار کر چھینکتی رہی ہیں اور آج پہلوں سے ملنے والی جماعت میں یہی نمونے ہمیں نظر آتے