اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 222
الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 222 جلسہ سالانہ نا پنجیر یا 2004 سے خطاب اسلامی معاشرہ میں عورت کا بلند مقام جلسہ سالانہ نائیجیریا 2004 کے موقعہ پر حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے عام خطاب میں لجنہ اماءاللہ کو بھی ہدایات سے نوازا۔احمدی خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا:۔۔۔اب میں چند الفاظ عورتوں کو کہنا چاہتا ہوں۔عورتیں یا درکھیں کہ اُن کا اسلامی معاشرے میں ایک بلند مقام ہے۔اگر انہوں نے اپنے اس بلند مقام کو نہ پہچانا تو اس بات کی کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی کہ ان کی آئندہ نسلیں ایمان پر قائم رہیں گی۔خواتین اپنے اس مقام کو پہچانیں جو اُن کا معاشرے میں ہے۔نہیں تو وہ اپنے خاوندوں اور آئندہ نسلوں کی نافرمان اور اُن کا حق ادا نہ کرنے والی سمجھی جائیں گی اور سب سے بڑھ کر وہ اپنے پیدا کرنے والے سے بے وفائی کر رہی ہوں گی۔پس یہ انتہائی اہم ہے کہ ہر احمدی عورت اپنی اصلاح کی طرف توجہ دیتی رہے اور ہمیشہ یہ دعا کرتی رہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی راہنمائی کرے اور اس کو اس قابل بنائے کہ وہ اپنی آئندہ نسلوں کی اسلامی تعلیمات کے مطابق پرورش کر سکے۔اسلامی تعلیمات اپنے بچوں کو دینے کیلئے ضروری ہے کہ وہ خود بھی اس پر عمل پیرا ہوں یہ اسلامی تعلیمات اپنے بچوں کو دینے کے لئے ضروری ہے کہ وہ خود اپنے آپ کو بھی اس سے آراستہ کریں۔پھر بہت ساری برائیاں ہیں جو آج کل کے معاشرے میں اور ماحول میں ہیں۔