اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 215
الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 215 جلسہ سالانہ فرانس 2004 مستورات سے خطاب اگر آپ صحیح اسلامی تعلیم کو اپنالیں تو ایک انقلاب پیدا ہوسکتا ہے (جلسہ سالانہ فرانس کے اختتام پر لجنہ اماءاللہ سے خطاب فرمودہ 28 دسمبر 2004) 28 دسمبر 2004 کو جلسہ سالانہ فرانس کے اختتام پر حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز لجنہ جلسہ گاہ میں تشریف لے گئے۔لجنہ سے مخاطب ہوتے ہوئے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس موقعہ پر فرمایا: میں نے آپ لوگوں میں علیحدہ کوئی تقریر تو نہیں کی لیکن جو باتیں جلسہ میں کی ہیں وہ عورتوں کے لئے بھی اُسی طرح اہم ہیں جس طرح مردوں کے لئے ہیں۔عورتوں کے لئے بلکہ زیادہ اہم ہیں۔کیونکہ وہ اپنے گھر کی نگران ہوتی ہیں۔اگر آپ لوگ صحیح اسلامی تعلیم کو اپنالیں اور اس پر عمل کرنا شروع کر دیں اور اپنے بچوں کو اپنے خاوندوں کو اس کے مطابق عمل کروانا شروع کر دیں تو ایک انقلاب پیدا ہوسکتا ہے۔اس لئے اس جلسے کے بعد ایک نئے عزم کے ساتھ جائیں اور جن کے خاوند نمازوں میں سست ہیں ان کو نمازوں میں تیز کریں، جن کے بچے نمازوں میں سُست ہوں ان کو نمازوں کی عادت ڈالیں۔قرآن شریف کی گھروں میں تلاوت شروع کریں۔نئی نسل آپ کی گودوں میں پل رہی ہے۔اگر نئی نسل کی تربیت نہ ہوئی تو آپ پوچھی جائیں گی۔حضور انور نے فرمایا جونئی احمدی ہونے والی ہیں وہ یہ نہ دیکھیں کہ عہد یدار کیا کرتی ہیں۔اور پرانی احمدی خواتین کیا کرتی ہیں۔یہ دیکھیں کہ اسلام کی تعلیم کیا ہے اور ہم نے اس پر کیا عمل کرنا ہے