اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 216 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 216

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حضہ اوّل 216 جلسہ سالانہ فرانس 2004 مستورات سے خطاب اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کسی درد کے ساتھ اپنے ماننے والوں کو اس تعلیم پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔حضور انور نے فرمایا کہ بعض دفعہ بعض شکایتیں ہوتی ہیں کہ فلاں عہدیدار نے یہ کام نہیں کیا۔لیکن آپ میں سے کسی نے بھی کسی عہدیدار کی بیعت نہیں کی ہوئی۔خلیفہ وقت کی بیعت کی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت میں شامل ہو جائیں۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کو پورا کرنے والی بہنیں۔اس لئے ہمیشہ اس کوشش میں رہیں کہ آپ نے اپنی اصلاح کرنی ہے اور ایک بہت بڑی ذمہ داری آپ پر ان اگلی نسلوں کی اصلاح کی ہے۔اس کو بھی پورا کرنا ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق دے۔آمین۔رپورٹ مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل لندن، جنوری 2005)