اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 620
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات ۶۲۰ خطاب ۲۲ راپریل ۲۰۰۰ء اللہ مجھے ایسا دل دے جس کا کوئی مدعا نہ رہے، پھر تیری ساری امنگیں پوری ہو گئیں۔تو میں امید رکھتا ہوں کہ لجنہ اماءاللہ ہالینڈ اور دوسری لجنات جو سن رہی ہیں اس خطاب کو اور اسی طرح سارے مرد جو اس خطاب کو سن رہے ہیں وہ اس بات کو اپنے پلو میں باندھ لیں گے اور اس کو نہیں چھوڑیں گے اسی کا نام استقامت ہے۔جو نیکی ہاتھ آجائے اس کو چھوڑنا نہیں، اس کو چھٹے رہنا ہے کسی قیمت پر اس کو نہیں چھوڑنا عُروة وثقى والا حساب ہے کہ عمر وہ جو خدا کی رسی کے ساتھ لگا ہوتا ہے وہ کڑا اگر اس پر ہاتھ ڈال دیا جائے تو ہاتھ کاٹا جائے تو الگ ہو مگر چھٹ نہیں سکتا۔پس میں امید رکھتا ہوں کہ آپ لوگ اس مختصر سی نصیحت کو ہمیشہ پلو با ندھیں گی اور امید رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کے نتیجے میں بے انتہا جزاء فرمائے گا اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔اب آخر پر میرا خیال تھا کہ ایک خصوصی خطبہ دوں گا آج آخر پر ایک اور بات بھی میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں مجھے یہ معلوم ہوا ہے مختلف ذرائع سے کہ بعض خواتین یہاں خصوصاً جو باہر سے تشریف لائی ہوئی ہیں وہ پردے کا بالکل لحاظ نہیں کرتیں بلکہ ایسی بھی ہیں جو کوٹ پتلون پہن کر مٹکتی پھرتی ہیں باہر اور حیا کا کوئی سوال ہی باقی نہیں رہا۔سروں کی چُھپنیاں اتریں، چہرے کی حیا اتر گئی، آنکھوں کا پانی اتر گیا اور وہ بجھتی ہیں کہ چند دن کی اس دنیا میں وہ سب کچھ کما لیں گی یہ محض دھوکہ ہے اور میں نے سنا ہے کہ حوالے بعد میں یہ میرے دیتی ہیں کہ انہوں نے کہا ہے کہ پردہ ایسا نہیں ہونا چاہئے ایسا نہیں ہونا چاہئے یعنی زیادہ سے زیادہ بے پردگی کا نام میں نے پردہ رکھا ہوا ہے۔یہ تو محض جھوٹا الزام ہے ہرگز میں نے کبھی یہ نہیں کہا زیادہ سے زیادہ میں نے یہ کہا ہوگا کہ وہ مقامی خواتین جو غیر ملکوں میں مسلمان ہوتی ہیں وہ اگر اپنے آپ کو ڈھانپ کر رکھیں اور اچھا لباس پہنیں جس سے ان کے اعضاء ننگے نہ ہوں تو ان کے لئے یہی بہت پر دہ ہے۔یہ پہلا قدم ہے پردے کی طرف پھر ان میں سے بہت سی ایسی ہیں جو آپ سب سے جو پیدائشی احمدی ہیں بہت بہتر پردہ کرنے لگ جاتی ہیں۔تو اس لئے آپ اپنی عصمت کی حفاظت کریں، اپنی بچیوں کا خیال کریں ، وہ مائیں جو بے پردہ آوارہ پھرتی ہیں ان کی بچیاں کبھی ٹھیک نہیں ہوسکتیں۔یہ بھی شکر ہے کہ بینگ لجنہ میں میں نے اس بات کو محسوس کیا ہے کہ وہ بہت بہتر ہیں اس پہلو سے۔بعض کے ماں باپ شاید آزاد بھی ہوں مگر ینگ لجنہ ہماری اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اپنے آپ کو ڈھانپنے کا اور ہر پہلو سے اپنی عصمت کا بہت خیال رکھتی ہے۔تو میں آپ کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ اور کچھ نہیں تو اپنے بچوں کی خاطر اپنی معصوم بچیوں کی