اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 621
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کےمستورات سے خطابات مسیح ۶۲۱ خطاب ۲۲ را پریل ۲۰۰۰ء خاطر ہی کچھ صبر کریں اب آپ کا زمانہ تو گزر گیا اب آپ آوارہ پھرنے سے کیا حاصل کریں گی کچھ بھی نہیں سوائے دکھاوے کے اور کوئی بھی آپ کو پوچھے گا نہیں۔صرف ایک خیال ہے کہ ہم بہت خوبصورت ہو کر سب دنیا کو اپنی طرف کھینچ رہی ہیں۔حالانکہ اللہ بہتر جانتا ہے کہ اس دنیا کا کیا حال ہے۔آپ کو دیکھ کر۔ان کو تو اس دنیا میں اور بہت سے بے شمار ننگے وجو دمل جاتے ہیں جوننگ وجود ہیں اور نگ انسانیت بھی ہیں ان کو کیا ضرورت ہے بڑھی خواتین کو پکڑ کے بیٹھ رہیں اور سمجھیں کہ ان کو جنت مل گئی۔یہ وہم ہے دل کا۔کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔پھر جب جانے کا واپسی کا وقت آئے گا تو پھر یا درکھنا کہ دل ہی کہے گا۔خواب تھا جو کچھ کہ دیکھا جو سنا افسانه تھا دنیا کے بڑے بڑے شعراء نے اس مضمون کو باندھا ہے اور مرتے وقت یہی بات بیان کی ہے جو قرآن کریم بیان فرماتا ہے کہ پھر وہ وقت آجاتا ہے جہاں سے واپسی کوئی نہیں۔پھر جتنا چاہے انسان زور لگائے پھر دوبارہ اس دنیا میں واپس نہیں آسکتا۔پھر انجام ہے اور حساب کا وقت آجاتا ہے۔تو اللہ تعالی سے دعا کیا کریں حَاسِبُنَا حِسَابًا يَسِيراً ہے۔اے اللہ ہمارا آسان حساب فرما۔اگر بے حساب بخش دے تو تو مالک ہے جو چاہتا ہے کرتا ہے اگر حساب کرنا ہے تو پھر آسان حساب کر دے۔اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ آسان حساب کیسے کیا جاتا ہے۔پس میں امید رکھتا ہوں کہ آپ سب میرے اس خطاب کو توجہ سے نہ صرف سنیں گی بلکہ دل کی گہرائیوں میں جگہ دیں گی اور آئندہ مجھے ہالینڈ کی طرف سے اس قسم کی تکلیف دہ شکائتیں نہیں ملیں گی جس کا میں نے آپ سے ذکر کیا ہے آئیے اب ہم دعا میں شامل ہو جائیں۔پھر میں آپ سے اجازت چاہوں گا۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔خدا حافظ۔