اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 328 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 328

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات کے خطابات ۳۲۸ خطاب ۳۱ ؍ جولائی ۱۹۹۳ء میں ان دنوں ربوہ میں نہیں تھا۔میں باہر دورے پر گیا ہوا تھا۔واپسی پر مجھے اطلاع ملی ابھی لاہور پہنچا تھا کہ بہت بڑے فساد پھوٹ پڑے ہیں اور سرگودھا میں بھی اور ربوہ میں بھی آتش زنیاں ہو رہی تھیں تو یہ رؤیا بڑی صفائی کے ساتھ پوری ہوئی کہ وہ یہاں موجود نہیں ہیں۔یعنی ان فسادوں کے وقتوں میں اور خدا تعالیٰ نے باہر رکھا ہوا ہے۔اقبال بیگم صاحبہ اہلیہ خوندمحمد اکبر صاحب صحابی نے دسمبر ۱۹۲۵ء میں اپنی یہ خواب لکھ کر بھجوائی جو مولانا شمس صاحب مرحوم نے ایک مجموعہ کی شکل میں شائع کی وہ لکھتی ہیں آج سے بارہ تیرہ سال قبل اس عاجزہ نے ایک خواب دیکھا تھا جسے حلفیہ بیان کر رہی ہوں دیکھا کہ ربوہ کے میدان میں بے حد لوگ جمع ہیں یوں معلوم ہوتا ہے جیسے ہنگامی حالت ہو۔قریب آئی تو معلوم ہوا کہ کچھ لوگ جن میں خاندان مسیح موعود کے افراد بھی ہیں آپس میں خلافت کے متعلق بحث کر رہے ہیں پھر میں نے دیکھا کہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی بھی اسی جگہ تشریف لائے ہیں اور انہوں نے حضرت میاں ناصر احمد صاحب کے کندھے پر ہاتھ رکھ دیا اور خاموشی سے اسی طرف چل پڑے جہاں اب مسجد مبارک ہے۔مسجد مبارک میں ہی یہ خلافت کا انتخاب ہوتا رہا ہے اس پر جو لوگ آپس میں بحث کر رہے ہیں خاموشی سے حضور کے پیچھے پیچھے چل پڑے ہیں اور زور زور سے نعرے بلند کر رہے ہیں اور باقی چند خاموشی سے دوسری طرف چل پڑے ہیں۔امتہ الرشید صاحبہ کراچی سے لکھتی ہیں۔عاجزہ نے آج سے سترہ سال پہلے ایک خواب دیکھی جس کی تعبیر آج ملی ہے میں نے حضرت مصلح موعود کی وفات سے چند روز قبل خواب میں دیکھا کہ حضرت امم ناصر اپنے گھر میں ہیں۔حضرت امی جان کے ساتھ اس خاندان کا بہت گہرا تعلق تھا۔ان کی والدہ بھی اور یہ سب لوگ خاص تعلق سے وہاں خدمت کے لئے حاضر ہوا کرتے تھے کہتی ہیں کہ رؤیا میں حضرت ام ناصر کو وہاں دیکھا ایک بہت بڑا کمرہ ہے جو بہت خوبصورت اور روشن ہے اس کے اندر ایک خوبصورت پلنگ بچھا ہوا ہے اور اس پر ایک خوبصورت گاؤ تکیہ کے سہارے حضرت اُمّم ناصر نوراللہ مرقدھا بیٹھی ہیں۔میں ان کو دیکھ کر جلدی سے اندر جاتی ہوں اور بڑے زور سے آپ کو السلام علیکم کہتی ہوں۔آپ مجھے فرماتی ہیں کہ چھوٹی آپا کے گھر آج دعوت ہے سب لوگ کھانا کھا رہے ہیں تم نے کھایا ہے؟ میں نے عرض کیا کہ کس بات کی دعوت ہے فرماتی ہیں تمہیں علم نہیں کہ آج ناصر دولہا بنا ہے۔اس ساری گفتگو کے دوران میں نے دیکھا کہ حضرت مرزا طاہر احمد ( میرا نام لیتی ہے ) حضرت اُمم ناصر