اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 275
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۲۷۵ خطاب یکم اگست ۱۹۹۲ء ۲۷ سال سے زائد عرصہ اپنے خاوند سے جدائی میں گزارا اور کبھی ایک لفظ بھی زبان تک نہیں لائیں۔میں جب اس تاریخ کا مطالعہ کر رہا تھا۔احمدی علماء مقرر کئے ہوئے تھے تا کہ میری مدد کریں تو مجھے بھی حیرت ہوئی کہ یہ اتنی خاموشی کے ساتھ وقت گزارگئی ہیں۔اور ہماری تاریخ کی کتابوں میں بھی کہیں ان کا ذکر نہیں ملتا۔محمودہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم محمد سعید صاحب انصاری نے ساڑھے تیرہ سال انصاری صاحب سے علیحدگی میں وقت گزارا۔یہ تو فوت ہو چکی ہیں۔انصاری صاحب خدا کے فضل سے زندہ ہیں۔امة المجيد صاحبہ اہلیہ محمد صدیق صاحب گورداسپوری۔یہ بھی خدا کے فضل سے زندہ ہیں۔بیمار ہیں اور دعاؤں کی محتاج ہیں۔میرا ان سے تعارف تو وقف جدید کی ڈسپنسری میں ہوا تھا۔ان کے میاں امریکہ یا کہیں اور تبلیغ کے لئے گئے ہوئے تھے۔بچے بیمار ہوتے تھے تو میرے پاس لے کر آیا کرتی تھیں۔اب میں نے جب چھان بین کی ہے تو مجھے پتہ چلا ہے کہ یہ ۲۰ سال اپنے خاوند سے جدا رہی ہیں۔امتہ العزیز صاحبہ اہلیہ مرزا محمد اور میں صاحب آپ کے ہاں آتی جاتی ہیں۔لجنہ والوں نے شاید کبھی نوٹس بھی نہ لیا ہو کہ یہ کیا چیز ہے۔وہ بھی اپنی زندگی کا بہترین حصہ اپنی خاوند سے علیحدہ گزار چکی ہیں۔یعنی مسلسل یا وقفے وقفے سے ۲۰ سال تک انہوں نے اپنے خاوند کی جدائی میں دن کاٹے ہیں۔پھر حمیدہ خاتون صاحبہ اہلیہ عبدالرشید صاحب رازی ہیں۔یہ دونوں خدا کے فضل سے بقیدِ حیات ہیں خدا تعالیٰ ان کو بھی خوشیوں سے معمور صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔۱۴ سال تک یہ اپنے خاوند سے جدار ہیں۔مکرم نسیم صاحبہ اہلیہ عطاء اللہ صاحب کلیم ۱۲ سال تک علیحدہ رہیں۔مکرمہ مجیدہ بیگم صاحبہ مرحومہ اہلیہ جلال الدین صاحب قمر 11 سال تک علیحدہ رہیں۔مکرمہ حمیدہ بیگم صاحبہ اہلیہ اقبال احمد صاحب غفنفرا اسال تک، مکرمہ امتہ المجید صاحبہ اہلیہ عبدالشکور صاحب ساڑھے گیارہ سال تک، مکرمہ نصیرہ نزہت صاحبہ اہلیہ حافظ بشیر الدین عبید اللہ صاحب ۱۰ سال اور مکر مہ امتہ الحفیظ صاحبہ اہلیہ بشیر احمد صاحب قمر، جو ہمارے پرائیویٹ سیکرٹری ہیں نصیر احمد صاحب قمران کی والدہ مرحومہ یہ ساڑھے دس سال تک اپنے خاوند سے الگ رہیں۔مبارکہ نسرین صاحبہ اہلیہ محمد اسماعیل صاحب منیره ۱ سال تک، امتہ المنان قمر اہلیہ میر غلام احمد صاحب نیمار سال تک اور آمنہ صاحبہ اہلیہ مقبول احمد صاحب ذبیح ۱۶ سال