اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 235 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 235

حضرت خلیفہ المسح الرابع ” کے مستورات سے خطابات ۲۳۵ خطاب ۳۱ را گست ۱۹۹۱ء مسجد تو بنادی شب بھر میں ایماں کی حرارت والوں نے من اپنا پرانا پاپی تھا برسوں میں نمازی بن نہ سکا عجیب حالت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت ہے جس کی قربانیاں بے مثال ہیں بعض کمزوریاں ہیں لیکن اس کے باوجود مسلسل اپنی کمزوریوں کو دور کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے اور ہم سب مل کر اس جدو جہد میں شامل ہیں اُن کے اوپر ایسانا پاک فتویٰ بڑے ظلم کی بات ہے۔مسجد تو بنادی شب بھر میں ایماں کی حرارت والوں نے من اپنا پرانا پاپی تھا برسوں میں نمازی بن نہ سکا بڑے ظلم کی بات ہے۔اس پر اگر مربی کو تکلیف پہنچی تو جائز بھی۔تمام مجلس شوری میں شامل خواتین کو بھی تکلیف پہنچنی چاہئے تھی ، مردوں کو بھی تکلیف پہنچنی چاہئے تھی لیکن افسوس ہے کہ مربی نے اپنے حق کو جیسا کہ فرض تھا ادا نہیں کیا اس وقت ادب کے ساتھ اُٹھ کر امیر صاحب کو متوجہ کرتا کہ سلسلہ کی روایات کے خلاف جب نا پسندیدہ بات کہی جائے تو فورا سمجھا دینا چاہئے۔آپ شاید روایات سے واقف نہ ہوں یا آپ کو سمجھ نہ آئی ہو اُردو میں بات ہو رہی ہے۔میں عرض کرتا ہوں کہ یہ انہوں نے کہا ہے اور یہ جماعت کی غیرت کے خلاف ہے کہ اس قسم کی باتیں ہماری مجالس میں کی جائیں۔یہ کہنے کی بجائے بات کو وہیں ختم کر دیتے اور بعد میں میرے سامنے یہ مسئلہ پیش کیا جا سکتا تھا کہ اس کا کیا کیا جائے۔انہوں نے بعض ایسے رنگ میں تنقید کی جس کا میں نے مختصر اذکر خطبہ جمعہ میں بھی کیا تھا جس سے آپ کو سمجھ آگئی ہو گی کہ ان کا رد عمل خود اپنی ذات میں ناجائز تھا۔مربی کی نصیحت کا غلط طریق کار مثلاً ایک بات انہوں نے بار بار کہی جو میں نے خطبے میں پہلے بیان نہیں کی وہ یہ تھی جس پر خاص طور پر صدر مجلس لجنہ اماءاللہ کو غیر معمولی تکلیف پہنچی وہ یہ تھی کہ انہوں نے بار بار یہ کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک صحابی سے میں نے یہ روایت سنی اور کئی دفعہ سنی کہ حضور فرمایا کرتے تھے کہ گر حفظ مراتب نہ کئی زندیقی۔اگر تم حفظ مراتب نہیں کرو گے، مراتب کا خیال نہیں کرو گے، ادب سے کام نہیں لو گے تو تم زندیق ہو جاؤ گے زندیق کا ترجمہ صرف کافر نہیں بلکہ بہت ہی سخت لفظ ہے۔زندیق کا فر قرار دینے والے کے لئے اس سے بھی بڑھ کر گالی ہے اور اس بات کو وہاں کہتے رہے