اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 136 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 136

حضرت خلیفہ آسیح الرابع" کے مستورات سے خطاب خطاب ۱۳ مئی ۱۹۸۹ء کو ایک بہت ہی عظمت کا مقام عطا فرمایا ہے اس کو بحال کرنا سب سے زیادہ ذمہ داری جماعت احمدیہ کی ہے اور یورپ اس معاملہ میں پہلے ہی اسلام سے بدظن ہے۔وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی عورتیں گذشتہ ہزار سال پہلے کے زمانے کی عورتوں کی طرح ہیں اور ان کو اسلام ہر ترقی کی راہ سے پیچھے دھکیل دیتا ہے کوئی ترقی کا موقع مسلم خواتین کے لئے مہیا نہیں کرتا۔احمدیت نے اس بات کو جھٹلانا ہے اور اللہ کے فضل سے جھٹلا رہی ہے۔جہاں جہاں یورپ میں جماعت احمدیہ کا تعارف ہورہا ہے غیروں کے ساتھ وہ یہ بات تسلیم کرنے پر مجبور ہوتے چلے جارہے ہیں۔چنانچہ انگلستان میں بارہا اخبارات میں یہ بات شائع ہو چکی ہے جب پریس کی نمائندہ خواتین انٹرویو کے لئے آتی رہیں تو انہوں نے بہت ہی اچھے Compliments دیئے لجنہ انگلستان کو اور بعض مجھ سے بھی ملے ہیں تو انہوں نے بتایا بعد میں کہ ہم تو بہت متاثر ہوئی ہیں یہ دیکھ کر کہ احمدیت خواتین کو پوری عظمت کا مقام دے رہی ہے اور ان میں بڑا حوصلہ بڑی خود اعتمادی کامل یقین ہے ماشاء اللہ۔یہی بات جرمنی میں پیدا ہونی چاہئے۔لیکن اس راہ میں ابھی کچھ مشکلات ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ عموماً جرمنی میں جو خاندان آئے ہیں وہ دیہات سے یا چھوٹے قصبات سے آئے ہیں اور وہاں تعلیم کا معیار اتنا اونچا نہیں اس وجہ سے جرمنی میں بھی جو خواتین تشریف لائی ہیں یا ان کے بچے ان کے لئے مسائل ہیں تعلیم کی کمی کے اور معاشرے کے ایک خاص پس منظر کے، اس معاشرہ میں عموماً لڑائیاں بھی آپس میں زیادہ ہوتی ہیں، تو تو میں میں بھی چلتی ہے، چغلیاں بھی بہت زیادہ ہوتی ہیں۔چغلیاں تو خیر ہر جگہ ہر عورت میں رجحان پایا جاتا ہے لیکن بعض علاقوں میں خصوصاً پاکستان میں دیکھا ہے باقی علاقوں سے زیادہ یہ بیماری ہے اس وجہ سے جب یہ آیات (سورۃ الحجرات ) تلاوت کی جارہی تھی تو مجھے اس بات کی بہت خوشی ہوئی کہ بہت ہی عمدہ برمحل آیات کا انتخاب کیا گیا ہے اور میں یہ سوچ رہا تھا کہ آپ کو کس موضوع سے مخاطب ہوں تو اس بچی نے تلاوت کے ساتھ ہی مجھے مضمون دے دیا چنانچہ میں نے ان سے کہا کہ آپ بجائے اس کے کہ اردو میں ترجمہ کریں یہ ترجمہ میرے لئے رہنے دیں اور میں اسی مضمون پر آپ سے مخاطب ہوں گا۔پہلی آیت جو تلاوت کی ہے وہ ہے اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ وَاتَّقُوا اللهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ (الحجرات :) کہ مومن سب بھائی بھائی ہیں اس لئے بھائیوں کے درمیان صلح اور محبت کا ماحول قائم کرو، امن کا ماحول قائم کرو وَاتَّقُوا اللهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو تا کہ تم پر رحم کیا جائے۔یہ خطاب