اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 135 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 135

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطاب ۱۳۵ خطاب ۱۳ مئی ۱۹۸۹ء نفرت پھیلانے والی معاشرتی برائیوں سے اجتناب اور صلح و محبت کی فضا پیدا کریں جلسہ سالانہ مستورات جرمنی سے خطاب فرموده ۱۳ مئی ۱۹۸۹ء بمقام ناصر باغ گروس گیراؤ ) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد آپ نے سورۃ الحجرات کی تفسیر بیان کرنے سے پہلے فرمایا: سب سے پہلے تو میں آپ سب کو اس بات کی مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ امسال خدا تعالیٰ کے فضل سے لجنہ کا انتظام پچھلے سال اور اس سے پچھلے سالوں سے بہت بہتر ہے اور نظم وضبط بھی عمدہ نظر آتا ہے شور بھی کوئی نہیں۔اگر چہ مجھے یہ اعلانات کی آواز میں آرہی تھیں کہ شور نہ کریں ، شور نہ کریں۔کافی محنت آپ پر کی ہے ان لوگوں نے تب آپ کو جا کر چپ کرایا ہے اور پھر یہ بورڈ بھی جگہ جگہ لے کر کھڑی ہیں خواتین۔بہر حال اللہ نے ان کوششوں کو پھل لگایا اور بڑے عمدہ ماحول میں نظم وضبط کے ساتھ آپ تشریف فرما ہیں اور کوئی کسی قسم کے شور کی آواز نہیں آرہی۔گذشتہ سالوں میں جرمنی کی جماعت اپنی خواتین سے ویسا ہی سلوک کرتی تھی جس طرح آپ لوگ اپنے گاؤں میں مرغیوں سے کرتے ہیں۔ایک ڈربے میں بغیر سوچے کہ کتنی اس میں آسکتی ہیں دیہات میں زبردستی بھری جاتی ہیں مرغیاں اور دوسرے دن جب کھولتے ہیں تو یقین نہ آتا کہ اسی ڈربے میں سے نکل رہی ہیں۔اسی طرح آپ لوگوں کا حال ہوتا تھا کہ جب جلسہ ختم ہوتا تھا تو یقین نہیں آتا تھا کہ اتنی چھوٹی جگہ سے اتنی خواتین نکل رہی ہیں لیکن میں نے ان کو سمجھایا پچھلے سال کہ آپ خدا کا خوف کریں عورتوں کی اپنی عزت کا مقام ہے اور اس کو اگر ہم نے دنیا کے سامنے صحیح معنوں میں پیش نہ کیا تو اسلام کی جو بھیانک تصویر دنیا میں کھینچی جارہی ہے اس کو کون درست کرے گا۔اسلام نے عورت