نُورِ ہدایت — Page 6
سورۃ التین کی تلاوت کرتے سنا۔-(2) مسلم کتاب الصلاة باب القراءة في العشاء) حضرت معاذ بن جبل کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء میں نسبتا مختصر قراءت کی خاطر سورۃ الشمس والضحیٰ والیل اور سورۃ الاعلی کی تلاوت کی ہدایت فرمائی۔اسی طرح سورۃ البقرۃ کے ابتدائی حصہ تلاوت کا بھی ذکر ملتا ہے۔(مسلم کتاب الصلاة باب القراءة في العشاء) -(1) { نماز جمعہ } روایت حضرت نعمان بن بشیر۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ اور عیدین کے (مسلم کتاب الصلاة باب ما يقر آفى صلاة الجمعة ) موقع پر سورۃ الاعلیٰ اور سورۃ الغاشیة کی تلاوت فرماتے تھے۔-(2) رض روایت حضرت ابوہریرۃ۔جمعہ کی نماز میں پہلی رکعت میں سورۃ الجمعة اور دوسری رکعت میں سورۃ المنافقون کی تلاوت کی روایت کا ذکر بھی آیا ہے۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ -(1) نماز تہجد } مسلم کتاب الصلاة باب ما يقر افى صلاة الجمعة ) اکثر آدھی رات یا اس سے کم اور کبھی پوری رات آپ قیام فرماتے اور تلاوت قرآن کرتے۔حضرت عائشہ کے مطابق بعض دفعہ سورۃ البقرۃ آل عمران اور سورۃ النساء کی لمبی تلاوت کرنے کا ذکر ملتا ہے۔جب کوئی عذاب کی آیت آتی تو خدا سے پناہ طلب کرتے اور جب کوئی رحمت کی آیت آتی تو اس کے لئے دعا کرتے۔-(2) ( بخاری کتاب التهجد باب من نام اول الليل ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو تیسرے پہر تہجد کے لئے بیدار ہوتے تو اٹھتے ہی نماز تہجد سے قبل سورۃ آل عمران کی آخری دس آیات کی تلاوت فرماتے۔( بخاری کتاب التفسير سورة آل عمران ) ( بحوالہ خط مکرم حافظ مظفر احمد صاحب، ایڈیشنل ناظر اصلاح وارشاد مقامی محرره 4۔2۔14) 6