نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 5 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 5

-(1) { نماز ظہر و عصر } نماز ظہر کی پہلی دو رکعتیں آخری دور کعتوں سے تلاوت کے لحاظ سے دوگنی لمبی ہوتی تھیں۔پہلی دورکعتوں میں سے ایک رکعت میں حضرت ابوسعید خدری کا اندازہ قریباً تیس آیات کے برابر تلاوت کا ہے۔حضرت جابر بن سمرہ کے مطابق ظہر وعصر میں سورۃ الیل کی تلاوت ہوتی تھی۔( جس کی اکیس چھوٹی آیات ہیں۔دوسری روایت میں سورۃ اعلیٰ کی تلاوت کا بھی ذکر ہے) -(2) روایت حضرت جابر بن سمرة- سورة اليل سورة الاعلى - مسلم کتاب الصلاۃ باب القراءة في الظهر والعصر ) (مسلم کتاب الصلاة باب القراءة في الصبح) { نماز مغرب } -(1) روایت حضرت عبداللہ بن عباس۔ان کی والدہ ام الفضل نے انہیں مغرب کی نماز میں سورۃ المرسلات پڑھتے سنا تو کہنے لگیں میرے بیٹے !تم نے نماز مغرب میں یہ سورۃ تلاوت کر کے مجھے وہ زمانہ یاد کروادیا جب میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز مغرب میں سورۃ المرسلات پڑھتے سنا۔-(2) (مسلم کتاب الصلاة باب القراءة في الصبح) روایت حضرت جبیر بن مطعم۔میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مغرب کی نماز میں سورۃ الطور پڑھتے سنا۔(3) (مسلم کتاب الصلاة باب القراءة في اصبح) روایت حضرت جابر بن سمرہ۔سورۃ الکافرون اور سورۃ الاخلاص۔جابر -(1) { نماز عشاء } ( ابن حجر جلد 2 صفحہ 248) حضرت براء بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز عشاء میں 5