نظام وصیت — Page 246
ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ 246 ہونا چاہئے اور اس طرف زیادہ توجہ ہونی چاہئے اور جو ان کا چندہ ہے وہ خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ہونا چاہئے۔الفضل انٹر نیشنل 13 دسمبر 2013ء صفحہ 14 عاملہ کے ممبران کو توجہ دلائیں، یاددہانی کروائیں کہ ہر ممبر وصیت کے نظام میں شامل ہو لیکن اس کے لئے فورس (Force) نہیں کرنا میٹنگ نیشنل مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ نیوزی لینڈ (یکم نومبر 2013) : وصیت کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں حضور انور نے فرمایا کہ اپنی عاملہ کے ممبران کو توجہ دلائیں اور یاد دہانی کروائیں کہ ہر ممبر وصیت کے نظام میں شامل ہو لیکن اس کے لئے آپ نے فورس ( Force) نہیں کرنا۔اگر کوئی کہتا ہے کہ میں اس لئے وصیت نہیں کرتا کہ میں شرائط وصیت کو پورا نہیں کر سکتا تو اس سے پوچھیں کیا جو دس شرائط بیعت ہیں وہ تم پوری کر رہے ہو۔اس طرح تو پھر پورا نہ کرنے کے نتیجہ میں احمدی بھی نہیں رہتا۔بہر حال ان شرائط پر عمل پیرا ہونے کی ایک کوشش ہوتی ہے اور وہ کوشش کرتے رہنا چاہئے۔میٹنگ الفضل انٹرنیشنل 03 جنوری 2014 صفحه (12) جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم وصیت کی شرائط پوری نہیں کر سکتے نيشنل مجلس عاملہ نیوزی لینڈ (3 نومبر 2013) : نیشنل سیکرٹری وصایا نے حضور انور کے دریافت فرمانے پر بتایا کہ یہاں موصیان کی تعداد 51 ہے۔کمانے والوں کی تعداد 162 ہے۔حضور انور نے فرمایا جو 51 موصی ہیں اس میں ایسی خواتین بھی ہوں گی اور طلباء بھی ہوں گے جو کمانے والے نہیں ہیں تو اس لحاظ سے آپ اپنا ٹارگٹ حاصل کرنے میں بہت پیچھے ہیں۔آٹھ سال ہو گئے ہیں آپ کو ٹارگٹ دیا ہوا ہے کہ کمانے والوں کا پچاس فیصد موصی بنا ئیں۔اس طرف توجہ دیں اور یہ ہدف حاصل کریں۔حضور انور نے فرمایا موصیان کی تعداد بھی بڑھائیں۔جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم وصیت کی شرائط پوری نہیں کر سکتے۔اس لئے ہم وصیت نہیں کرتے تو ایسے لوگ بہانہ کرتے ہیں۔ایسے لوگوں سے پوچھنا چاہئے کہ کیا وہ