نظام وصیت — Page 245
245 ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ اگر کوئی موصی اپنی انکم پر چندہ دے رہا ہے تو اسے و آپ کے خوف سے نہیں دینا چاہئے بلکہ اسے اللہ کی خاطر دینا چاہئے اور جو بھی اس کی حقیقی انکم ہے اس پر دینا چاہئے۔الفضل انٹر نیشنل 08 فروری 2013 صفحہ 16 | موصیان تقویٰ کا معیار بڑھانے کی بھی کوشش کریں میٹنگ نیشنل مجلس عامله جرمنی (15 دسمبر 2012) : اب موصیان کی تعداد بڑھ گئی ہے۔سیکرٹری تربیت کے ساتھ مل کر ان کے تقویٰ کا معیار بڑھانے کی بھی کوشش کریں۔اگر تقویٰ بڑھا ئیں گے تو اس پیسہ میں برکت پڑے گی اور وہ پیسہ بھی بڑھ جائے گا۔الفضل انٹرنیشنل 15 فروری 2013 صفحہ 15) موصیان کو نیکی اور تقویٰ کے اعلیٰ معیار پر قائم ہونا چاہئے میٹنگ نیشنل مجلس عاملہ آسٹریلیا (20 اکتوبر 2013) : سیکرٹری وصایا سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ موصی خواتین کی تعداد کیا ہے جس پر موصوف نے بتایا کہ 874 موصیان میں سے 327 خواتین موصی ہیں۔جن میں سے چند ایک کمانے والی ہیں اور اپنی انکم پر چندہ ادا کرتی ہیں باقی نہ کمانے والی ہیں وہ سالانہ 180 ڈالر چندہ ادا کرتی ہیں۔پندرہ ڈالر ہر ماہ کے حساب سے۔حضور انور نے فرمایا: جو کمانے والے ہیں ان کا پچاس فیصد موصی ہونے چاہئیں۔آپ کے موصیان کی جو مجموعی تعداد ہے اس میں ایک بڑی تعداد ایسی بھی ہے جو کمانے والی نہیں ہے۔اس لئے اس پہلو سے جائزہ لے کر اپنا پچاس فیصد ہدف پورا کریں۔حضور انور نے فرمایا ابھی آپ کمانے والوں میں سے مزید 150 سے زیادہ موصیان بنا سکتے ہیں۔اتنی گنجائش موجود ہے۔حضور انور نے فرمایا آپ نے موصیان سے صرف پیسے اکٹھے نہیں کرنے بلکہ ان کی ساتھ ساتھ تربیت بھی ہونی چاہئے۔چندہ کوئی Tax نہیں ہے۔موصیان کو نیکی اور تقویٰ کے اعلیٰ معیار پر قائم