نظام وصیت

by Other Authors

Page 247 of 260

نظام وصیت — Page 247

247 ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ شرائط بیعت کی تمام شرطیں پوری کرتے ہیں اور اگر نہیں تو کیا پھر وہ احمدیت چھوڑ دیں گے۔اصل چیز یہ ہے کہ کوشش ہوتی ہے اور ایک عزم اور ارادہ ہوتا ہے کہ شرائط کی بجا آوری ہو اور حتی المقدور ان پر عمل کرنے کی سعی ہو۔اللہ تعالیٰ سے اس کی توفیق مانگتے رہنا چاہیئے۔الفضل انٹر نیشنل 10 جنوری 2014 صفحہ 13 موصی کا معیار تقوی ،نمازوں کی ادائیگی اور اعلیٰ اخلاقی معیار بھی ہونا چاہیئے میٹنگ نیشنل مجلس عاملہ جاپان (11 نومبر 2013) : آپ نے جو پچاس فیصد موصیان کا ٹارگٹ پورا کرنا ہے وہ 90 جو کمانے والے لوگ ہیں ان کا پچاس فیصد کرنا ہے۔اس لحاظ سے آپ اپنے ٹارگٹ سے پیچھے ہیں۔اس لئے اس کمی کو دور کریں اور اپنا ہدف پورا کریں۔حضور انور نے فرمایا ایک موصی کا معیار تقویٰ اور نمازوں کی ادائیگی کا بہت اچھا ہونا چاہئے۔صرف یہ نہیں کہ چندہ کا معیار بہتر ہو اور چندہ کی طرف ہی توجہ ہو بلکہ اعلیٰ اخلاقی معیار بھی ہونا چاہئے۔الفضل انٹرنیشنل 07 فروری 2014 ء صفحہ 11 تینوں ذیلی تنظیموں کو Push کریں تینوں ذیلی تنظیموں کو Push کریں اور صرف Youngster کے پیچھے نہ پڑے رہیں۔تا کہ زیادہ سے موصی حاصل ہو سکیں اور یہ بھی کوشش کریں کہ اکثر وصیت کرنے والے کمانے والے لوگ ہوں بجائے اس کے کہ خانہ دارخواتین اور طالب علم وغیرہ اس میں شامل ہوں۔ان سے کہیں کہ وہ Easy Target نہ بنائیں بلکہ ایسا منتظم کام کریں جس سے ٹھوس کوشش نظر آتی ہو۔روزنامه الفضل 13 / مارچ 2008 صفحہ 4 اس نظام کو قابل اعتماد بنانا اور مرکز اور مقامی جماعتی نظام میں مضبوط ربط پیدا کرنا بھی امراء کا کام ہے (خطبہ جمعہ فرمودہ 15 جولائی 2016ء بمقام بیت الفتوح لندن ) موصیان کے بارے میں بھی میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پہلی بات تو موصیان کو یہ یاد رکھنی چاہئے کہ اپنے چندے کی باقاعدہ ادائیگی اور اس کا حساب رکھنا ہر موصی کی اپنی ذمہ داری ہے لیکن مرکزی دفتر اور متعلقہ سیکرٹریان کا بھی کام ہے کہ ہر موصی کا حساب مکمل رکھیں اور جب ضرورت ہو انہیں یاد دہانی بھی