نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 400
سیرالیون سے ملاقات۔• امئی۔بو میں سیرالیون کی مرکزی احمد یہ عبادت گاہ کا سنگ بنیاد رکھا۔۲۳ مئی۔محمود ہال (لندن) کا افتتاح۔۲۴ مئی۔بیت الفضل لندن میں نصرت جہاں سکیم کا اعلان۔۲۵ مئی تا یکم جون۔پہلا دورہ سپین یکم جون کولندن واپسی۔) ۱۲۶ جون ۱۹۷۰ء۔ربوہ میں نصرت جہاں ریز روفنڈ کی تحریک کا اعلان۔۱۹ جون ۱۹۷۰ء۔حدیقۃ المبشرین کے قیام کا اعلان۔۱۲ جولائی ۱۹۷۰ء۔نصرت جہاں آگے بڑھو پروگرام کا اعلان فرمایا۔۳۰ راگست ۱۹۷۰ ء۔ورلڈ احمد یہ میڈیکل ایسوسی ایشن کا قیام۔صدر مکرم کرنل ڈاکٹر عطاءاللہ صاحب۔۱۴ مارچ ۱۹۷۱ ء۔احمد یہ دارالذکر جکاتہ کا افتتاح ہوا۔اکتو برا ۱۹۷ء۔حضور نے خلافت لائبریری کا افتتاح فرمایا۔ید یکم مارچ ۱۹۷۲ء۔اہل ربوہ کے لئے کھیلوں اور جسمانی ورزش کا انتظام کرنے کے لئے حضور نے مجلس صحت کے قیام کا اعلان فرمایا۔۱۹۷۲ء۔حضور نے ” البیت الاقضی ربوہ کا افتتاح فرمایا۔دسمبر ۱۹۷۲ء۔حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی تفسیر سورہ آل عمران وسورۃ النساء کی اشاعت۔۲۶ جنوری ۱۹۷۳ء۔حضور نے ربوہ کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے شجر کاری کی تحریک فرمائی اور دس ہزار درخت لگانے کی سکیم کا اعلان فرمایا۔9 نومبر ۱۹۷۳ء۔حضور نے مجلس انصار اللہ کی صف اول اور صف دوم کے قیام کا اعلان فرمایا۔