نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 401
۳۸۰ ۲۸ دسمبر ۱۹۷۳ء۔حضور نے جلسہ سالانہ پر صدسالہ جوبلی منصوبہ کا اعلان فرمایا۔۸ فروری ۱۹۷۴ء۔حضور نے صد سالہ جوبلی کے دعاؤں پر مشتمل روحانی منصوبہ کا اعلان فرمایا۔۲۰ فروری ۱۹۷۴ء۔حضور نے فضل عمر فاؤنڈیشن کے تحت تعمیر ہونے والے گیسٹ ہاؤس کی بنیاد رکھی۔غیر ملکی مہمانوں کے لئے تعمیر ہونے والا یہ سب سے پہلا گیسٹ ہاؤس ہے۔۲۶ اگست ۱۹۷۴ء۔جمہوریہ داھومی کے دارالحکومت پوروٹونو وو میں پہلی احمد یہ عبادت گاہ کا افتتاح ہوا۔۱۵ ستمبر ۱۹۷۴ء۔حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی بیان فرمودہ تفسیر سورۃ مائدہ تا تو بہ کی اشاعت۔۱۹۷۴ء میں یوگنڈا کی زبان میں ترجمہ وتفسیر قرآن کی اشاعت ہوئی۔۵/اگست تا ۲۹/اکتوبر ۱۹۷۵ء - حضور نے سفر یورپ اختیار فرمایا۔اس دورے میں حضور انگلستان، ڈنمارک، ناروے، ہالینڈ اور سوئٹزرلینڈ تشریف لے گئے ، اسی دوران ۲۴، ۲۵ راگست جماعت احمد یہ انگلستان کے ااویں جلسہ سالانہ سے اختتامی خطاب فرمایا۔انگلستان کے سالانہ جلسہ میں امام وقت کی شمولیت کا یہ پہلا موقع تھا۔۲۷ ستمبر ۱۹۷۵ء۔حضور نے گوٹن برگ ( سویڈن ) میں صدسالہ جو بلی منصوبہ کے تحت تعمیر ہونے والے پہلے بیت الذکر ناصر کا سنگ بنیاد رکھا۔۲۷ دسمبر ۱۹۷۵ء۔جلسہ سالانہ پر حضور نے پوری قوم اور جماعت کے قابل