نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 316 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 316

۲۹۵ تعمیر بيوت الذكر : حضرت خلیفہ اسیح الرابع نے اپنے دور خلافت کے آغاز سے ہی بیوت الذکر کی تعمیر میں غیر معمولی دلچسپی لی۔۱۹۸۲ء میں امریکہ میں پانچ نئی بیوت الذکر اور پانچ مشن ہاؤسز کی تعمیر کی طرف توجہ دلائی اور مالی تحریک فرمائی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب امریکہ میں بیت الرحمن میری لینڈ سمیت بیوت کی تعداد چالیس ہو چکی ہے۔کینیڈا میں بیت الاسلام ٹورانٹو بہت بڑی بیت الذکر ہے۔جرمنی میں آپ نے سو بیوت الذکر کی تعمیر کا منصوبہ دیا جس پر تیزی سے عمل ہو رہا ہے۔حضور نے یہ بھی ارشاد فرمایا کہ مخالفین جن بیوت الذکر کو نقصان پہنچا ئیں انہیں از سرنو تعمیر کیا جائے۔بیلجیئم اور ناروے میں نئی بیوت الذکر کی تعمیر کا کام ہورہا ہے اسی طرح بیت الفتوح کے نام سے مورڈن لندن کے علاقے میں یورپ کی سب سے بڑی بیت الذکر آپ کے عہد میں تعمیر ہوئی۔ہجرت کے انیس سالوں میں مجموعی طور پر کل ۳۰۶۵ انٹی بیوت جماعت احمدیہ کو دنیا بھر میں قائم کرنے کی توفیق ملی۔مشن ہاؤسز اور مراکز کی تعداد میں بہت اضافہ ہوا۔یورپ میں ۱۴۸، امریکہ میں ۳۶، کینیڈا میں ۱۰ اور افریقہ میں ۶۵۶ مراکز قائم ہو چکے ہیں۔پین میں پہلی بیت الذکر خلافت کے منصب پر متمکن ہونے کے بعد حضرت خلیفہ امسیح الرابع نے پیدروآباد سپین میں ۷۰۰ سال بعد تعمیر ہونے والی پہلی بیت الذکر کا افتتاح ۱۰ ستمبر ۱۹۸۲ء کو فرمایا اس کا سنگ بنیاد حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے ۹ اکتوبر ۱۹۸۰ء کو رکھا تھا۔