نصاب وقف نو — Page 68
68 نظمیں کبھی نصرت نہیں ملتی در مولا سے گندوں کو کبھی ضائع نہیں کرتا وہ اپنے نیک بندوں کو وہی اسکے مقرب ہیں جو اپنا آپ کھوتے ہیں نہیں رہ اسکی عالی بارگاہ تک خود پسندوں کو یہی تدبیر ہے پیارو کہ مانگو اس سے قربت کو اس کے ہاتھ کو ڈھونڈ وجلاؤ کسب کنندوں کو ( حضرت مسیح موعود ) وفضل تیرا یا رب یا کوئی ابتلاء ہو راضی ہیں ہم اسی میں جس میں تیری رضا ہو مٹ جاؤں میں تو اسکی پروا نہیں ہے کچھ بھی میری فتا سے حاصل گردین کو بقا ہو سینہ میں جوش غیرت اور آنکھ میں حیا ہو لب پر ہوذ کر تیرا دل میں تیری وفا ہو شیطان کی حکومت مٹ جائے اس جہاں سے حاکم تمام دنیا پہ میرا مصطفیٰ ہو محمود عمر میری کٹ جائے کاش یونہی ہو روح میری سجدہ میں سامنے خدا ہو ( حضرت مصلح موعود ) قرآن سب سے اچھا قرآن سب سے پیارا قرآن دل کی قوت قرآن ہے سہارا اللہ میاں کا خط ہے جو میرے نام آیا استانی جی پڑھا دو جلدی مجھے سیپارہ پہلے تو ناظرے سے آنکھیں کرونگی روشن پھر ترجمہ سکھانا جب پڑھ چکوں میں سارا مطلب نہ آئے جب تک کیونکر عمل ہے ممکن بے ترجمے کے ہرگز اپنا نہیں گزارا یا رب تو رحم کر کے ہم کو سکھا دے قرآن ہر دکھ کی یہ دوا ہو ہر درد کا ہو چارا دل میں ہو میرے ایماں سینے میں نور فرقاں بن جاؤں پھر تو بیچ بیچ میں آسماں کا تارا تو (حضرت میر محمد اسماعیل صاحب)