نصاب وقف نو

by Other Authors

Page 67 of 111

نصاب وقف نو — Page 67

67 بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ۔قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ۔مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ۔وَمِنْ شَرِّ النَّفْتِ فِي الْعُقَدِ۔وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ۔میں اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے ، شروع کرتا ہوں۔تو کہہ کہ میں مخلوقات کے رب کی پناہ مانگتا ہوں اسکی ہر مخلوق کے شر سے اور اندھیرا کرنے والے کے شر سے جب وہ اندھیرا کر دے اور گرہوں میں پھونکیں مارنے والوں کے شر سے اور ہر حاسد کی شرارت سے جب وہ حسد پر تل جاتا ہے۔سورۃ الناس (یہ سورۃ مدنی ہے اور بسم اللہ سمیت اسکی سات آیات ہیں) بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم۔قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ إِلَهِ النَّاسِ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنّاس۔الَّذِى يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ۔میں اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے ،شروع کرتا ہوں۔تو کہہ کہ میں تمام لوگوں کے رب کی پناہ مانگتا ہوں، جو تمام انسانوں کا بادشاہ ہے تمام انسانوں کا معبود ہے۔( میں اسکی پناہ طلب کرتا ہوں ) ہر وسوسہ ڈالنے والے کی شرارت سے جو ( وسوسے ڈال کر پیچھے ہٹ جاتا ہے۔اور جولوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے۔وہ جنوں میں سے ہو اور عام لوگوں میں سے ہو۔